• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل جی کا پہلا منی ایل ای ڈیز والا ٹی وی

شائع December 29, 2020
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی کو او ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب پہلی بار یہ کمپنی منی ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرانے والی ہے۔

ایل جی کی جانب سے یہ نیا ٹی وی جنوری میں لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کچھ پہلوؤں سے او ایل ای ڈی ے بھی بہتر ہے۔

اسے ایل جی کیو نیڈ منی ایل ڈی ٹی وی کا نام دیا گیا ہے اور ٹی سی ایل کے بعد ایل جی پہلی کمپنی ہے جو اس ٹیکنالوجی پر مبنی ٹی وی متعارف کرارہی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے بھی ایسا ٹی وی جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایل جی کے مطابق منی ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پکچر کوالٹی کے مقابلے میں بہت بڑی پیشرفت ہے۔

ابھی ایل ای ڈی اسکرین میں سیکڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں جو مختلف حصوں کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہر حصہ تاریک مناظر کے مطابق روشنی کم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

منی ایل ای ڈی اس حکمت عملی کو بدل دے گی جس میں زیادہ چھوٹے اور بہت زیادہ ایل ای ڈیز کو استعمال کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق بیک لائٹ میں لگ بھگ 30 ہزار ننھے ایل ای ڈیز موجود ہوں گے جو زبردست برائٹس اور کنٹراسٹ ریشو فراہم کریں گے۔

یعنی یہ ٹی وی زیادہ بہتر کنٹراسٹ، زیادہ ڈائنامک ایچ ڈی آر اور بہتر کلر ایکورسی سے لیس ہوگا۔

اس ٹی وی میں اسکرین کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔

ٹی سی ایل کی 8 سیریز میں 25 ہزار ایل ای ڈیز ایک ہزار کنٹرول زونز میں موجود ہیں جبکہ ٹی سی ایل 6 سیریز میں بھی منی ایل ای ڈی کو استعمال کیا گیا ہے، تاہم ان کی تعداد 8 سیریز کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

منی ایل ای ڈی کو ایل سی ڈی ٹی وی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب قرار دیا جارہا ہے۔

اس نئے ٹی وی کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا، جن کے بارے میں ممکنہ طور پر 11 جنوری سے شروع ہونے والی ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اعلان کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024