• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کا دوبارہ 3 کشمیری مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبہ

شائع December 29, 2020
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے— تصویر: ٹوئٹر
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے— تصویر: ٹوئٹر

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 3 بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بھارتی قابض فورسز نے 3 کشمیری مزدوروں کو شوپیان میں ہونے والے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کے ساتھ ہتھیار رکھنے کا انکشاف، کشمیری عوام کے خلاف ہونے والے بھارتی جرائم کا معمولی سا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کپتان نے 3 مزدوروں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا، پولیس

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے بھارتی فوج کے ایک کیپٹن اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف 3 مقامی مزدوروں کو قتل کرنے اور انہیں عسکریت پسند ظاہر کرنے پر 300 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کروائی تھی۔

مقامی عدالت میں دائر چارج شیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے کہا کہ کپتان نے 8 جولائی کو مقبوضہ جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم ظاہر کرکے فائرنگ کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک سال کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انکاؤنٹر میں قتل کیے گئے 3 نوجوان مزدور تھے، اہلخانہ

بیان میں کہا گیا کہ 'پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل و غارت گری کی طرف مسلسل عالمی برادری کی توجہ مبذول کرا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے کشمیر سے متعلق 2018 اور 2019 کی اپنی دو رپورٹس میں بھی ماورائے عدالت قتل کا اعتراف کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی تحقیقات سے کم کوئی چیز نہ تو انصاف کے تقاضے پورے کرے گی اور نہ کشمیری عوام اسے قبول کریں گے، کوئی ڈھکی چھپی کارروائی اب بھارت کے جرائم کو چھپا یا بین الاقوامی سنجیدگی سے اسے نہیں بچا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے 24 گھنٹے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف جرائم پر بھارت کا احتساب کریں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے کام کرے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024