• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میشا شفیع سال 2021 میں پوڈ کاسٹ جاری کریں گی؟

شائع December 29, 2020
میشا شفیع نے مداحوں کے سوالوں کے جواب کے ایک سیشن میں خود سے متعلق کچھ باتیں بتائیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
میشا شفیع نے مداحوں کے سوالوں کے جواب کے ایک سیشن میں خود سے متعلق کچھ باتیں بتائیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

حال ہی میں ویلو میوزک اسٹیشن اور کوک اسٹوڈیو 2020 میں منفرد انداز میں گانے جاری کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس اپنا پوڈکاسٹ بھی جاری کرسکتی ہیں۔

یوں تو عالمی وبا کورونا وائرس کے زیر اثر گزارے گئے اس سال میں جب لاک ڈاؤن نافذ ہوا تو انسٹاگرام لائیو سیشنز ایک بہترین چیز کے طور پر سامنے آئے۔

انسٹاگرام لائیو سیشنز سے شوبز ستاروں سے بات چیت، انہیں مزید جاننے اور اپنے پسندیدہ اسٹارز سے خصوصی معلومات تک رسائی کا موقع ملا اور امید ہے کہ آئندہ برس بھی ایسے سیشنز جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 2020: خواتین کا ترانہ 'نہ ٹُٹیا وے' سب کو بھاگیا

حال ہی می سٹی ایف ایم 98 سے کی جانے والی بات چیت میں گلوکارہ میشا شفیع نے مداحوں کے سوالوں کے جواب کے ایک سیشن میں خود سے متعلق کچھ باتیں بتائیں۔

سوالات کے سیشن کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مداحوں نے مختلف سوال کیا جن کا جواب میشا شفیع نے خوش دلیسے

میشا شفیع کی جانب سے مداحوں کو دیے گئے کچھ جوابات مندرجہ ذیل ہیں:

2020 کا پسندیدہ گانا؟

میشا شفیع نے بتایا کہ بیونسے کا 'کیز ٹو دی کنگڈم' ان کا اس سال کا پسندیدہ گانا ہے

کوئی بھی 2 موسیقاروں، زندہ یا مردہ کے ساتھ آئسولیٹ کیا جائے تو وہ کون ہوں گے؟

میشا شفیع نے بتایا کہ عبداللہ صدیقی کے ساتھ آئسولیٹ کیا جائے تو وہ ان کے ساتھ بہترین میوزک تیار کریں گی اور دوسرے فرد، ان کے شوہر محمود ہیں جن کے ساتھ وہ پہلے ہی آئسولیٹ ہیں، دونوں ایک البم لکھ رہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو یا ویلو ساؤنڈ اسٹیشن میں سے کیا زیادہ پسند ہے؟

میشا شفیع نے کہا کہ انہیں دونوں ہی پسند ہیں۔

کبھی اپنا پوڈکاسٹ بنانے کا سوچا؟ وہ کس حوالے سے ہوسکتا ہے؟

میشا شفیع نے بتایا کہ وہ آگاہی اور مختلف مسائل سے سے متعلق پوڈ کاسٹ بنائیں گی، انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹ پر پہلے ہی کام چل رہا ہے اور یہ اگلے سال آسکتا ہے۔

کس موسیقار کے ساتھ اشتراک ایک خواب ہے؟

میشا شفیع نے کہا کہ اے آر رحمٰن کے ساتھ گانے ایک خواب ہے، ایک اور موسیقار جن کے ساتھ گانے کی خواہش تھی وہ خواب پورا ہوچکا ہے۔

کرسمس پلے لسٹ کے 3 ٹاپ گانے

میشا شفیع نے کہا کہ افریقی آرٹسٹ کوفی کا گانا 'ٹوسٹ'، اروسی کا 'ٹیک اٹ ایزی' اور دہائیوں پرانا گانا 'گڑ نال عشق میٹھا' شامل ہیں۔

آپ کے مطابق سب سے عظیم ایجاد کیا ہے؟

میشا شفیع کے مطابق سب سے عظیم ایجاد وائرلیس بلیو ٹوتھ ہیڈفونز ہیں

نازیہ حسن کیا ہیں؟

میشا شفیع نے انہیں کوئین قرار دیا

اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرنا پسند ہے اسٹیج پر پرفارم کرنا؟ میشا شفیع نے کہا کہ انہیں اسٹیج پر پرفارم کرنا پسند ہے

ٹورنٹو کی سردی زیادہ پسند ہے یا لاہور کی؟

گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ ٹورنٹو کی سردی پسند ہے، لاہور میں مجھے کبھی اتنی ٹھنڈ محسوس نہیں ہوئی

90 کی دہائی میں پاکستانی میوزک یا آج کا میوزک اچھا ہے؟

میشا شفیع نے کہا کہ آج کا ہم راک کررہے ہیں

راک میوزک پسند ہے یا پاپ میوزک؟

میشا شفیع نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ میں کہتی کہ راک میوزک پسند ہے لیکن اب مجھے پاپ میوزک پسند ہے

میوزک کے بغیر رہ سکتی ہیں یا فلموں کے؟

انہوں نے کہا کہ فلموں کے بغیر رہ سکتی ہوں

گھاگھرا پسند ہے یا جینز ؟

میشا شفیع نے جواب دیا گھاگھرا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024