• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلا ٹیسٹ: جیت کیلئے پاکستان کو 302 رنز، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹیں درکار

شائع December 29, 2020
فواد عالم کیریز پر موجود ہیں—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
فواد عالم کیریز پر موجود ہیں—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے جبکہ میچ جیتنے کے لیے اسے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب کھیلکا آغاز ہوا تو نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا ذمہ دارانہ آغاز کیا۔

اوپنر ٹوم لیتھم اور ٹوم بلنڈ ڈیل نے 111 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور 33 ویں اوور میں 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر ٹوم لیتھم تھے جو 53 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

اوپننگ شراکت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی بڑی پارٹنرشپ قائم نہیں کرسکی اور 147 پر کین ولیم سن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد روس ٹیلر اور ہینری نکولس نے ٹیم کے اسکور کر 165 تک پہنچایا ہی تھا کہ نکولس نسیم شاہ کی گیند کا شکار بن گئے۔

جس کے فوری بعد صرف مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی کیوی ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی 170 رنز پر گر گئی۔

ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں لیں—تصویر: بلیک کیپس ٹوئٹر
ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں لیں—تصویر: بلیک کیپس ٹوئٹر

پہلی اننگ میں 192 رنز کی برتری حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے کھونے کے بعد دوسری اننگ 180 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

کیوی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 64 رنز ٹوم بلنڈیل نے بنائے جس کے بعد ٹوم لیتھم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس کے حصے میں ایک وکٹ آئی جبکہ ایک رن آؤٹ ہوا۔

یوں پاکستان کو جیتنے کے لیے 373 رنز کا ہدف ملا، جس کے لیے جب قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

پاکستانی اوپنر شان مسعود اور عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے اور قومی ٹیم صفر پر ہی 2 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

ان کے بعد آنے والے اگلے کھلاڑیوں اظہر علی اور حارث سہیل نے اسکور کر آگے بڑھایا، تاہم 37 کے مجموعی اسکور پر حارث علی صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے دن کے اختتام پر جب کھیل ختم ہوا تو قومی ٹیم 71 رنز بنا چکی تھی اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ تھے جبکہ اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کیوی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹم ساؤتھی نے 2 وکٹیں لینے کے ساتھ ہی اپنی 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلیں۔

خیال رہے کہ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 431 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں فہیم اشرف کے 91 اور محمد رضوان کے 71 رنز کی بدولت 239 رنز بنا سکا تھا۔

دوسری اننگز میں نیوز لینڈ نے 180 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024