• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سارہ علی خان کا بھائی کو فلموں میں آنے سے قبل مشورہ

شائع December 29, 2020
سارہ علی خان بھائی سے بڑی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
سارہ علی خان بھائی سے بڑی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان یوں تو گزشتہ 2 سال سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے سشانت سنگھ سے لے کر رنویر سنگھ اور ورون دھون جیسے اداکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

تاہم خبریں ہیں کہ جلد ہی ان کے بھائی ابراہیم علی خان بھی بولی وڈ میں انٹری دیں گے اور انہوں نے چھوٹے بھائی کو فلموں میں آنے سے قبل مشورہ دیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے چھوٹے بھائی کی فلم انڈسٹری میں انٹری کو ان کے لیے خوش قسمتی قرار دیا۔

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ابراہیم علی خان خوش قسمت ہیں کہ وہ فلموں میں آنے والے ہیں، تاہم وہ انہیں فلم ڈیبیو سے قبل مشورہ دینا چاہتی ہیں کہ وہ باہمت اور انسان دوست بنے رہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ ابھی وہ اس قابل نہیں بنیں کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کو کامیابی یا ناکامی کے مشورے دیں، تاہم وہ انہیں تجویز دے رہی ہیں کہ وہ ہاہمت شخص بن کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم علی خان کو مشورے دینے کے لیے ان کی والدہ اور والد موجود ہیں اور ان کی مشورے دینے کی اوقات نہیں۔

انہوں نے بھائی کے فلم انڈسٹری میں داخل ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہر ایک شے اور مسئلے کو الگ الگ طریقوں سے دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔

سارہ علی خان بھائی سے کم از کم 6 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان بھائی سے کم از کم 6 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں الگ مقام بنانے میں کامیاب جائیں گے، کیوں کہ وہ دکھنے میں بھی پرکشش ہیں۔

اگرچہ سارہ علی خان نے بھائی کی فلم انڈسٹری میں بات کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک اور کس فلم کے ذریعے بولی وڈ میں انٹری دیں گے؟

سارہ علی خان سے قبل ان کے والد سیف علی خان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی ان کی طرح فلموں میں دکھائی دیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رواں برس نومبر میں ایک انٹرویو کے دوان سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ابراہیم علی خان کے پاس کرکٹ اور شوبز کی فیلڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا اور انہوں نے اداکاری کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فیلڈز میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہے کہ ابراہیم علی خان شوبز میں اچھا مقام کرنے میں کامیاب جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا بیٹا ان سے بھی آگے جائے گا اور شوبز میں ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب جائے گا۔

سیف علی خان بھی بیٹے کی شوبز میں جلد انٹری کی تصدیق کر چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سیف علی خان بھی بیٹے کی شوبز میں جلد انٹری کی تصدیق کر چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

والد اور بڑی بہن کی جانب سے ابراہیم علی خان کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے اختتام تک ممکنہ طور پر کسی فلم میں دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ ابراہیم علی خان کے والد کی طرح ان کی دادی شرمیلا ٹیگور، پھوپھو سوہا علی خان، والدہ امریتا سنگھ اور سوتیلی ماں کرینہ کپور بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

ابراہیم علی خان کی بڑی بہن سارہ علی خان نے بھی 2018 میں شوبز میں انٹری دی تھی اور تین دن قبل ہی ان کی نئی فلم قلی نمبر ون ریلیز ہوئی ہے، جس میں وہ ورون دھون کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024