وفاقی وزیر اسد عمر 10 روز میں کورونا سے صحتیاب ہوگئے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ 'میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی ملا جو منفی ہے، پچھلے 10 دن میں وہ سب لوگ جنہوں نے خیریت دریافت کی اور دعائیں کی ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں'۔
ساتھ ہی انہوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی درخواست کی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔