• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیروز خان کا شوبز میں واپسی کا اعلان

شائع December 28, 2020
اداکار نے رواں برس مارچ میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو: فیس بک
اداکار نے رواں برس مارچ میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے رواں برس مارچ میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور اب ایک سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔

فیروز خان نے مختصر ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ مداح ان کے جواب کے منتظر تھے اور اب وہ مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کا بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

بعد ازاں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکاری چھوڑنے کے بعد وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا۔

تاہم شوبز سے مختصر عرصے تک کنارہ کشی کے بعد اداکار فیروز خان نے بتایا ہے کہ وہ انڈسٹری میں واپس آگئے ہیں اور مختلف اسکرپٹس بھی پڑھ رہے ہیں۔

حال ہی میں انٹرٹینمنٹ یوٹیوب چینل 'سم تھنگ ہاٹ' کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے شوبز میں واپسی کا اعلان کیا اور اس کی وجہ بھی بتائی۔

فیروز خان نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب جو حضرت حق باہو کی 10ویں نسل میں سے ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار نے کہا کہ 'وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان ہواؤں کی قسم کھاتے ہیں جو پیغام ادھر سے ادھر پہنچاتی ہیں، وہ ہوائیں کون سی ہیں، میرے خیال سے میڈیا انڈسٹری ہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

فیروز خان نے کہا کہ انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اس جگہ پر میرا ہونا ضروری ہے، مجھے یہاں کچھ کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے میں بہت سی اسکرپٹس پڑھ رہا ہوں اور اب ہوسکتا ہے کہ میں پروڈیوس کروں، ہوسکتا ہے اداکاری کروں کچھ بھی کروں لیکن میں انڈسٹری میں واپس آگیا ہوں۔

2019 سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال حج کرنا بہت دلچسپ رہا کیونکہ میرے ایک بہت قریبی شخص نے کہا تھا کہ اگلے سال ساتھ جائیں گے لیکن میں نے کہا تھا کہ اگر تب میں نہ جاسکا تو اور سال 2020 میں میرے خیال سے 10 ہزار افراد حج کرسکے اور میرے خیال سے گزشتہ برس حج پر جانا بہترین فیصلہ تھا۔

سال 2020 سے متعلق بات کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا وقت تھا، اس مشکل وقت کو گزارنے میں یقین کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے۔

عشقیہ ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ جب یہ ڈراما نشر ہوا تو میں نے شوبز سے بریک کا اعلان کیا تھا تو میں نے لوگوں کے چہرے بدلتے ہوئے دیکھے۔

اداکار نے کہا کہ ڈرامے کی ایک سے 2 اقساط کے بعد اچانک ہی ڈراما بہت زیادہ پسند کیا جانے لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ہانیہ عامر کے ساتھ کام نہیں کیا تھا لیکن وہ میری بہت اچھی دوست ہے تو ایسا نہیں تھا کہ میں ان سے سیٹ پر پہلی بار ملا تھا اور رمشہ کے ساتھ میرے زیادہ تر سینز یونیورسٹی میں تھے۔

فیروز خان نے کہا کہ ڈرامے میں میری ہانیہ سے شادی ہوئی تھی تو یہ کیمسٹری سے ہوتا ہے اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔

'اپنے اور ہانیہ سے متعلق جو پڑھا پریشان کن تھا'

سوشل میڈیا پر اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلق کی خبروں سے متعلق سوال پر فیروز خان نے کہا کہ عاصم اور ہانیہ کے بارے میں، میں کوئی بات نہیں کروں گا لیکن جو کچھ میں نے ہانیہ اور اپنے متعلق پڑھا وہ کافی پریشان کن تھا، ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں۔

فیروز خان نے وزیراعظم کی ایک پوسٹ کا حوالہ دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے مصلے پر نماز پڑھتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ یقین کی وجہ سے میں دوسروں سے رسوا ہونے کے خوف سے لڑا۔

— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتا ہوئے کہا کہ میرے سال2020 میں جو کچھ ہوا میرے خیال سے یہ سفر تھا جس کا میرے لیے انتخاب کیا گیا تھا کہ آپ اس راستے سے گزرتے ہیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ کوئی چیز آپ کو مار نہیں سکتی۔

فیروز خان نے کہا کہ سب سے زیادہ پریشان کن چیز یہ تھی کہ مجھے اپنی اور ہانیہ عامر کی بات چیت کا اسکرین شاٹ لینے میں 30 سیکنڈ لگتے اور یہ بات واضح ہوجاتی کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ اتنے سینیئر صحافی فضول باتیں کر رہے ہیں کہ ان کے پاس شواہد ہیں کہ سیٹ پر کیا ہو رہا ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر اور میں ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ سمجھ نہیں آرہا کیا ہو رہا ہے، ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہر چیز میں، میرا نام کیوں آتا ہے اور میں نے ان سے معذرت بھی کی۔

'میرا آنے والا ڈراما پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے'

فیروز خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی وکلا اور دیگر لوگوں سے بات کی، انہوں نے نجی چینل کے صحافی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اعتماد سے کہہ رہے تھے کہ 'ہمارے پاس شواہد ہیں، سیٹ پر ایسا ہوتا تھا، فیروز نے بریک لے لیا تھا، ان کے پاس کوئی پروجیکٹ نہیں تھا'۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صحافی کو یہ نہیں معلوم کہ میرا جو آنے والا پروجیکٹ ہے وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے، میں 'خدا اور محبت' کی بات کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ڈرامے نہیں بنائے جاتے اور یہ تمام چیزیں میری حق میں ثابت ہوئیں، میں مزید مضبوط ہوا ہوں۔

فیروز خان نے کہا کہ میں جب بھی ہانیہ عامر سے ملتا ہوں اس حوالے سے کی جانے والی باتوں پر معذرت کرتا ہوں۔

'اہلخانہ کے معاملے پر خاموشی برقرار رکھوں گا'

اہلیہ علیزے شاہ سے طلاق کی خبروں پر فیروز خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے کبھی اپنے اہلخانہ اور خاندان کے معاملات پر کوئی بات نہیں کی اور میں اس پر اپنی خاموشی برقرار رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز مناسب ذرائع سے سامنے آنی چاہیے لیکن میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہوں گا کہ تھوڑے سے پیسوں کے لیے اپنا دین ایمان نہ بیچیں، کسی کے بارے میں جانتے نہیں ہیں، کچھ ہزار ویوز کے لیے کسی کی زندگی کو کیا بیچنا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار نے کہا کہ اس سب کے بعد مجھے پتا چلا کہ وکلا وغیرہ کی ٹیم کیوں ہوتی ہے، میری ٹیم ہے اور ان سب خبروں کے بعد ٹیم بھی بڑی ہوگئی ہے۔

فیروز خان نے کہا کہ 2 دن لگتے ہیں اور کسی کے بارے میں غلط بات کرنے والوں کو سائبر کرائم والے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور حوالات میں پھینک دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جان لیں کہ جو لوگ خاموش رہتے ہیں، وہ جواب دینا پسند نہیں کرتے لیکن وہ کمزور نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کیں اور انہوں نے اب تک لگ بھگ ایک درجن ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

فیروز خان نے ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ٹچ بٹن‘ جیسی فلموں میں کام بھی کیا ہے اور آئندہ سال ان کا ڈراما 'خدا اور محبت' نشر ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024