• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوک اسٹوڈیو 2020: چوتھی قسط کے 'ساری دنیا' کے چرچے

شائع December 28, 2020
بوہیمیا کے گانے کو بہت سراپا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
بوہیمیا کے گانے کو بہت سراپا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں بھی گزشتہ تینوں اقساط کی طرح 3 گانے ریلیز کردیے گئے۔

25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں ریپر بوہیمیا کے گانے 'ساری دنیا' کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

چوتھی قسط میں صوفی گلوکارہ صنم ماروی اور ایاز سہیل کا گانا 'میگھ' اور 'انبھول' بھی شامل ہے، تاہم باقی دونوں گانے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ریپر بوہیمیا کے گانے 'ساری دنیا' کو انہوں نے منفرد انداز میں پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد کی بات بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 2020: تیسری قسط کے 'عشق دا ککڑ بانگاں ڈیوے' کے چرچے

'ساری دنیا' کو انہوں نے خود ہی لکھا اور خود ہی ترتیب دیا ہے، تاہم ان کی اس داستان کو لکھنے میں عاصم رضا نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

گانا 'ساری دنیا' دراصل بوہیمیا کی اپنی زندگی اور گلوکاری کی داستان ہے، جسے پنجابی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

'ساری دنیا' کو ریپر انداز میں پیش کیے جانے پر لوگوں نے اسے بہت سراہا، تاہم اس کے مقابلے چوتھی قسط کے باقی دونوں گانے پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں صنم ماروی کا گانا 'انبھول' بھی شامل ہے، جس کی شاعری عاصم رضا نے لکھی جب کہ اسے راگ ایمن نے کمپوز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط ریلیز، راحت فتح علی کا 'دل تڑپے' چھاگیا

اگرچہ صنم ماروی کے صوفی گائیکی کے انداز کو سراہا گیا، تاہم ان کا گانا شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کی چوتھی قسط میں ایاز سہیل کا گانا 'میگھ' بھی شامل ہے، جس کی شاعری انہوں نے خود ہی لکھی ہے، تاہم اسے بھی راگ ایمن نے کمپوز کیا ہے۔

ایاز سہیل کا گانا بھی صوفیانہ انداز میں ہے، تاہم اس کے باوجود وہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

چوتھی قسط سے قبل تیسری قسط میں گلوکارہ سحر گل خان کے گانے'عشق دا ککڑ بانگاں ڈیوے' کو زیادہ سراہا گیا تھا۔

تیسری قسط 18 دسمبر کو جاری کی گئی تھی، جس میں سحر گل خان کے علاوہ عمیر جسوال اور صنم ماروی کا گانا 'ہر فن مولا' اور زارہ مدنی کا گانا 'پردیسیا' شامل تھا۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط 11 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں استاد راحت فتح علی خان اور زارا مدنی کا ترانا 'دل تڑپے' کو بہت سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 2020: خواتین کا ترانہ 'نہ ٹُٹیا وے' سب کو بھاگیا

دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا 'یقین' اور گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا 'گل سن' بھی شامل تھا۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط 4 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں شامل خواتین کے ترانے 'نہ ٹُٹیا وے' کو بہت سراہا گیا۔

'نہ ٹُٹیا وے' کو میشا شفیع، فریحہ پرویز، سحر گل خان، صنم ماروی، وجیہہ نقوی اور زارا مدنی نے گایا تھا۔

پہلی قسط میں فریحہ پرویز اور علی نور نے پہلی مرتبہ ' جاگ راہی' پیش کیا تھا، ساتھ ہی پہلی قسط میں مہدی ملوف کے 'دل کھڑکی' کو بھی پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024