• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پہلا ٹیسٹ: فہیم کے 91 اور رضوان کے 71 رنز، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنز پر آؤٹ

شائع December 28, 2020
رضوان اور فہیم اشرف نے نصف سنچری مکمل کرلی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
رضوان اور فہیم اشرف نے نصف سنچری مکمل کرلی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے مقابلے میں پہلی اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں کیوی ٹیم کو 192 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 30 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو 39 کے مجموعی اسکور پر اوپنر عابد علی 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

جس کے بعد صرف 3 رنز کے اضافے سے ایک اور وکٹ کر گئی اور اس بار محمد عباس بولٹ کی گیند کا شکار بنے۔

محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا—تصویر: بلیک کیپس ٹوئٹر
محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا—تصویر: بلیک کیپس ٹوئٹر

43 پر 3 وکٹ گنوا دینے کے بعد ٹیم کو سینئر بلے باز اظہر علی سے امید تھی تاہم وہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 43 ویں اوور میں 51 کے مجموعی اسکور پر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کی 'دہائی کی ٹیموں' کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

اس کے ایک رن بعد ہی پاکستان کی اگلی وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری اور حارث سہیل صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوگ گئے۔

نیوز لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پہلی اننگ میں 52 پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے سے قومی ٹیم پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا، جس کے بعد کپتان محمد رضوان اور فواد عالم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

60 ویں اوور میں جب ٹیم کا اسکور آہستہ آہستہ 80 رنز تک پہنچا تھا تو فواد عالم، کپتان کا ساتھ چھوڑ بیٹھے اور 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیے اگلے آنے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے اور ان دونوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

تاہم جب ٹیم کا مجموعی اسکور 187 رنز پر پہنچا تو سیٹ بلے باز کپتان محمد رضوان 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر شاہ تھے جو صرف 4 رنز بنا سکے، 196 پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے، جنہوں نے فہیم اشرف کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔

محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

فہیم اشرف نے نہ صرف ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بلکہ وہ ٹیم کو فالو آن سے بچانے میں بھی کامیاب رہے، تاہم دوسرے اینڈ پر موجود شاہین شاہ آفریدی زیادہ دیر تک ان کا ساتھ نہ دے سکے اور 235 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ان کے بعد فہیم اشرف بھی مجموعی اسکور میں صرف 4 رنز کا مزید اضافہ کرسکے اور 239 کے مجموعی اسکور پر 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں فہیم اشرف نے 91 اور محمد رضوان نے 71 رنز بنائے جبکہ ان کے سوا باقی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔

کیویز کی جانب سے کیل جمیسن نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور نیل واگنر کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ آج میچ کے تیسرے روز بارش نے بھی کھیل میں خلل ڈالا اور 2 سے 3 مرتبہ بارش کے باعث کھیل کو روکنا بھی پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: نامزد کپتان بابر اعظم سے قبل ان کے نائب رضوان کا بطور کپتان ڈیبیو

اس سے قبل میچ کے دوسرے روز کیویز نے اپنی پہلی اننگ میں کپتان ولیمسن کے 129 رنز کی بدولت 431 رنز بنائے تھے۔

کیویز کی جانب سے روس ٹیلر 70، واٹلنگ 73 اور ہینری نکولس 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پہلی اننگ میں 4 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔

اسپنر یاسر شاہ کے حصے میں 3 جبکہ محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی تھی۔

پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تھا تو 28 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود صرف 10 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024