• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سعودی عرب کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی، پی آئی اے کا پروازیں شروع کرنےکا فیصلہ

شائع December 27, 2020 اپ ڈیٹ December 28, 2020
—فائل فوٹو:اے ایف پی
—فائل فوٹو:اے ایف پی

سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے ریاض کے لیے یک طرفہ فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے مذکورہ فیصلہ سعودی عرب کی طرف سے دوسرے ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد سامنے آیا۔

مزیدپڑھیں: کورونا کی نئی قسم، سعودی عرب اور عمان نے ایک ہفتے کیلئے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ہے۔

اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر سوموار کے روز سے پی آئی اے اپنی پروازیں شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ اجازت نامے کے باوجود پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پروازیں چلائے گی۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا مگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب و بحرین میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے واضح کیا کہ پی آئی اے پاکستان تا سعودی عرب کارگو سے آپریشن جاری رکھے گی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ پرکشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں۔

سی ای او پی آئی اے نے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنے کو ایک قومی ذمہ داری قرار دیا۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو سعودی عرب اور عُمان نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا۔

سعودی عرب میں زمینی اور سمندری راستوں سے داخلہ بھی اس عرصے کے دوران معطل تھا، یہ فیصلے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث کیے گئے تھے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

سعودی عرب نے مذکورہ فیصلے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں وائرس کی نئی قسم کی لہر کے ردِ عمل میں کیے گئے۔

سعودی عرب کی جانب سے پروازوں کی معطلی کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے بھی اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان سے سعودی عرب کے لیے اپنی متعدد پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے اس سلسلے میں بتایا تھا کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے، پروازیں منسوخ رہیں گی اور تمام متاثر مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی دستیاب پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024