• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وسطی افریقہ: ٹریفک حادثے میں 37 مسافر ہلاک، 18 زخمی

شائع December 27, 2020 اپ ڈیٹ December 28, 2020
گاؤں کے رہائشی مسافروں کی مدد کے لیے پہنچ گئے تھے—فائل فوٹو
گاؤں کے رہائشی مسافروں کی مدد کے لیے پہنچ گئے تھے—فائل فوٹو

وسطی افریقہ کے ملک کیمرون کے مغربی گاؤں میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 37 مسافر ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مغربی گاؤں نیمال میں مقامی وقت کے مطابق 2 بجے حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ: ٹریفک حادثے میں اسکول کے 19 بچے ہلاک

علاقے میں تعینات ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 70 سیٹوں پر مشمل بس سڑک پر لوگوں کے ہجوم سے بچنے کی کوشش کے دوران ٹرک سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بس فومبان کے مغربی قصبے سے یاونڈے جارہی تھی۔

سرکاری عہدیدار کے مطابق بیشتر مسافر یا تو اپنے گھر والوں کے ساتھ نئے سال کی چھٹیاں گزار رہے تھے یا کرسمس ڈے کی خوشیاں منا کر واپس آ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی مسافروں کی مدد کے لیے پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ: ایسٹر کی عبادت کے آغاز پر چرچ میں حادثہ، 13 افراد ہلاک

انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔

خیال رہے کہ 2017 میں جنوبی افریقہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور سمیت اسکول کے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

مذکورہ واقعہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا کے شمالی علاقے ویرینا اور برون کھورسٹپرٹ کے درمیان بچوں کو اسکول سےواپس لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کو ٹریفک حادثات کے حوالے سے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ روڈ افریقہ کے سب سے بڑے صنعتی اور جدید ترین نیٹ ورک میں شمار ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں: جنوبی افریقہ: مگر مچھ کے حملے سےگالفر ہلاک

ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے جہاں 2016 میں 156 اموات ہوئی تھیں جس کے مقابلے میں 2017 یہ تعداد 235 تک جا پہنچی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024