• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

آئی سی سی کی 'دہائی کی ٹیموں' کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

شائع December 27, 2020
پاکستان کا کوئی کھلاڑی کسی طرز میں جگہ نہیں بنا سکا—فوٹو: آئی سی سی
پاکستان کا کوئی کھلاڑی کسی طرز میں جگہ نہیں بنا سکا—فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2020 کے اختتامی دنوں میں تینوں طرز کرکٹ میں مرد و خواتین کی گزشتہ ایک دہائی کی ٹیموں (ٹیمز آف ڈیکیڈ) کا اعلان کردیا، جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

آئی سی سی کے مطابق مردوں کی ٹیسٹ ٹیم پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

ٹیموں میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے کھلاڑیوں بھی شامل ہیں اور موجودہ ٹیموں سے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020: کھیلوں کے میدان میں کورونا کو شکست

بھارت کے کپتان وایرات کوہلی واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی ٹیموں میں شامل ہیں، اسی طرح سابق کپتان مہندرا دھونی اور روہت شرما ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا حصہ ہیں جبکہ ٹیموں طرز میں کپتان بھی بھارت کے کھلاڑی ہیں۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں میں منتخب ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیو لیئرز، سری لنکا کے لاستھ ملینگا ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں بھارت کے ویرات کوہلی (کپتان)، انگلینڈ کے الیسٹر کک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، انگلینڈ بین اسٹوکس، بھارت کے ایشون، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

ایک روزہ ٹیم میں بھارت کے ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، روہت شرما، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور سری لنکا کے لاستھ ملینگا کے نام ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹی میں بھی سب سے زیادہ بھارت کے 4 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں اور افغانستان کے ایک کھلاڑی کو بھی جگہ دی گئی ہے جبکہ اس طرز کرکٹ کے سرفہرست بلے باز بابراعظم جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجوہات سامنے لے آئے

ٹیم میں بھارت کے ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، روہت شرما، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز، گلین میکسویل، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، افغانستان کے راشد خان، بھارت کے جسپریت بمرا اور سری لنکا کے لاستھ ملینگا شامل ہیں۔

خواتین کی ایک روزہ ٹیم میں آسٹریلیا کی میگ لیننگ (کپتان) الیسا ہیلی، نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس، بھارت کی میتھالی راج، ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر، انگلینڈ کی سارا ٹیلر (وکٹ کیپر)، آسٹریلیا کی ایلیسا پیری، جنوبی افریقہ کی ڈین وین نیئکرک، میریزین کیپ، بھارت کی جھولان گوسوامی اور ویسٹ انڈیز کی انیسا محمد کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بھی میگ لیننگ کو دی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کی الیسا ہیلی (وکٹ کیپر)، نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن، سوزی بیٹس، بھارت کی ہرمانپریت کور، ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر، ڈیانڈرا ڈوٹن، آسٹریلیا کی الیسے پیری، انگلینڈ کی اینیا شربسول، آسٹریلیا کی میگن اور بھارت کی پونم پانڈے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024