• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

نواز شریف کے نظریے کیلئے جان دینا ایک حقیر نذرانہ ہوگا، مریم نواز

شائع December 27, 2020
مریم نواز نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کیا—فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کیا—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرح مجھے اپنے باپ کے نظریے کے لیے جان دینی پڑی تو یہ ایک حقیر نذرانہ ہوگا۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پرمریم نواز نے اپنےخطاب میں کہا کہ 'مجھے آج خوشی بھی ہے کہ میں بینظیر بھٹو کی مزار میں حاضری دینے آئی ہوں لیکن دکھ بھی کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کو جدوجہد کے دوران اپنی جان گنوانی پڑی'۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمارے 2 استعفے شرارت کرکے بھیجے گئے، ارکان سے کہا ہے کہ اسپیکر کو تصدیق کردیں'

انہوں عوام کو مخاب کرکے کہا کہ 'بی بی شہید کا موت زخم اور صرف آپ کو نہیں لگا، شہید بی بی کی موت کا غم صرف پیلزپارٹی کا نہیں بلکہ ان کی موت کا زخم ہمارے دل پر بھی لگا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آج 13 سال بعد بھی ہم نہ صرف آپ کے دکھ میں شریک ہیں بلال بھٹو کے دکھ میں شریک ہے بلکہ بینظیر بھٹو کی موت پاکستان کا قومی سانحہ ہے، جس کا دکھ آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے'۔

مریم نواز نے کہا کہ 'بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا نام لیوا آج کوئی نہیں ہے لیکن ان کے نام لینے والے آج ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں اور موجود رہیں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹی وی پر محترمہ بینظیر بھٹو پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے تو میرے والد نواز شریف پنڈی میں موجود تھے اور سیدھے ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں نے انہیں محترمہ کی شہادت سے آگاہ کیا اور نواز شریف نے پی پی پی کے کارکنوں کو سینے سے لگایا'۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ 'جس دن محترمہ کو شہید کیا گیا اس دن میں ہمارے گھر میں دادی کے کمرے میں پورا خاندان جمع تھا اورہمارے گھر میں سوگ کا سماں تھا اور میری والدہ سمیت سب اس طرح رو رہے تھے جیسے ہمارے خاندان کا کوئی فرد دنیا سے چلا گیا ہو'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں جانتی ہوں کہ ماں کو کھو دینے کا دکھ کیا ہوتا ہے، میری ماں اس وقت اللہ کو پیاری ہوگئی جب میں جیل کی کال کوٹھری میں تھی، ماں کا دکھ آج بھی اسی طرح تازہ ہے جس طرح ڈھائی سال پہلے تھی، لیکن بلاول کو دیکھتی ہوں تو دکھ ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے بہت بچپن میں اپنی ماں کھو دی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بینظیر بھٹو سے میری نسبت باپ بیٹی کی لازوال محبت کی بھی ہے، بینظیر اپنے باپ کا مقدمہ لڑتے لڑتے ان کے قدموں میں سو گئیں'۔

مزید پڑھیں: غیر محسوس کردار اب پیچھے ہٹ رہے ہیں، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ 'اسی طرح میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں اپنے باپ کے نظریے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا تو وہ ایک حقیرنذرانہ ہوگا جو پاکستان کو متحد رکھنے، پاکستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کا نظریہ ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جن دنوں میثاق جمہوریت بن رہی تھی تو ہم اس وقت جدہ میں جلا وطن تھے اور وہاں بینظیر سے میری پہلی ملاقات تھی اور ہم تین گھنٹے اکٹھے گزارا اور بہت ساری باتیں کیں'۔

مریم نواز نے کہا کہ 'میثاق جمہوریت وجود میں آیا اور یہی تھی سیاسی اقدار کہ آج سیاسی حریف ہونے کے باوجود سیاسی اور انتخابی میدان میں ایک دوسرے کے مخالف ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کی قیادت ایک اسٹیج پر ایک خاندان کی طرح اکٹھی ہے، جس کی شروعات نواز شریف اور محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ صرف ایک میثاق یا کاغذ کے چند ٹکڑے نہیں تھے بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ اور راستے کا رخ موڑنے والا تھا، جس کو میں، بلاول اور پاکستان کی تمام سیاسی قیادت نہ صرف لے کر چلیں گے بلکہ آگے بھی بڑھائیں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں اور ان غلطیوں کا فائدہ جمہوریت شکن قوتوں نے اٹھایا اور اس کا زالہ بھی سیاست دانوں نے نکالا اور انہی غلطیوں کا ازالہ بھی کیا اور کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف سازشیں نہیں کریں گے اور اس کا ثمر پاکستان کو ملا کہ جمہوری حکومت اپنی مدتیں پوری کرنے لگیں'۔

مریم نواز نے کہا کہ 'جب سیاسی جماعتیں اپنی حکومت اپنی مدتیں پوری کرنے لگی اور جمہوریت پنپنے لگی تو کچھ قوتوں کو تکلیف ہونے لگی جنہیں تقسیم کرو اور حکومت کرو مناسب لگتا پھر جنرل پاشا نے سیاسی کوڑا اکٹھا کرکے ایک جماعت بنائی جس کا نام پاکستان تحریک انصاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پھر اس حکومت کو منتخب حکومت کے خلاف دھرنوں اور سازشوں میں استعمال کیا گیا، پھر اسی جماعت میں سے ایک انسان جو 22 سال دربدر کی ٹھوکریں کھاتارہا تھا لیکن عوام نے گھاس نہیں ڈالی تو اس نااہل اورنالائق کو ووٹ چوری کرکے 22 کروڑ عوام کے سروں پر مسلط کردیا گیا'۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ 'عمران خان کے لیے پی ڈی ایم نے کیا کہنا ہے، وہ عمران خان خؤد چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے مجھے کچھ بھی نہیں آتا، وہ خود ڈھائی سال بعد بڑی ڈھٹائی سے ٹی وی پر کہتا ہے کہ مجھے کام کرنا نہیں آتا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان خود اعتراف کر رہا ہے کہ میں نااہل اورنالائق ہوں اورکہہ رہا ہے کہ تیاری کے بغیر حکومتوں میں نہیں آنا چاہیے، جب اس کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہی ہیں تو بڑی ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ خود کشیاں ہورہی ہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں میرے پاس جادو کا کوئی بٹن نہیں ہے'۔

مریم نواز نے کہا کہ 'یہ ملک اب اس طرح نہیں چلے گا، کوئی ملک توڑے، آئیں توڑے، کوئی سیاچن گنوادے تو بھی معصوم، کوئی کشمیر کا مقدمہ ہار بیٹھے، کوئی اپنا حلف توڑ کر سیاست میں دخل اندازی کرے تو بھی معصوم، کوئی اپنے مخالفین کو قتل کرادے، اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال کر موت کے دہانے تک پہنچا دے تو بھی معصوم، کوئی سرکاری ملازم ہو کر بھی اربوں کھربوں کے اثاثے بنالے تو بھی معصوم لیکن پھانسیاں ہوں تو سیاست دانوں کو ہوں، گولیاں اتریں تو سیاست دانوں کے سینوں اور سروں پر، 100 سے 200 پیشیاں بھگتیں تو سیاست دان، جیل کی کال کوٹھریوں میں موت کے دہانے پر پہنچادیے جائیں تو سیاست دان اور سیاست دانوں کی بیٹیاں اور بہووں کوعدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹا جائے اور میڈیا پر سیاست دانوں کے خلاف سرکس لگے اور سیاست دانوں کی کردار کشی ہو لیکن یاد رکھو نظریے کو پھانسی یا جلاوطنی نہیں ہوسکتی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'انہی نظریات کا فیض ہے کہ آج تمھارا نام لیوا بھی کوئی نہیں لیکن پاکستان کے کونے کونے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے نام لیوا ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'آئین اور بینظیر شہید کا قاتل مشرف کو پاکستان لانے کی بات تک نہیں ہوتی، نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا لیکن تمھاری نہ اتنی جرات ہے نہ اتنی غیرت ہے کہ تم بینظیر بھٹو کےقاتل مشرف کو پاکستان لانا تو دور کی بات ہے تم اتنے ڈر پوک ہو کہ اس کی بات بھی نہیں کرتے ہو'۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024