• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پاکستان نمبر ون عقیل خان کو نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست

شائع December 27, 2020
مزمل مرتضیٰ نیشنل چمپئن بن گئے—فوٹو: عمران صدیق
مزمل مرتضیٰ نیشنل چمپئن بن گئے—فوٹو: عمران صدیق

نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نمبر ون عقیل خان کو اپ سیٹ شکست ہوگئی اور مزمل مرتضیٰ نیشنل چیمپیئن بن گئے۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کمپلیکس میں کھیلے گئے بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلا سیٹ مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا جبکہ دوسرے سیٹ میں عقیل خان نے کامیابی ضروری حاصل کرلی۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں مزمل مرتضیٰ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-6 سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور پاکستان نمبر ون عقیل خان کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

دوسری جانب ویمن سنگلز کے فائنل میں سارا محبوب نے عشنا سہیل کو شکست دی۔

سارا محبوب نے عشنا کو 6-7، 5-7 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

ڈبلز 45 پلس کیٹیگری کا ٹائٹل محمود خان اور عظیم خان کے نام رہا جنہوں نے فائنل میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد ملک اور فیاض خان کی جوڑی کو شکست سے دوچار کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024