• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'کرشمہ کا کرشمہ' میں روبوٹ کا کردار ادا کرنے والی بچی اب کیسی ہوگئی ہے؟

شائع December 27, 2020
چائلڈ اسٹار جھنک شکلا کی تصویریں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں— فوٹوز: اسکرین شاٹ
چائلڈ اسٹار جھنک شکلا کی تصویریں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں— فوٹوز: اسکرین شاٹ

بھارتی ڈراما سیریل 'کرشمہ کا کرشمہ' میں روبوٹ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اسٹار جھنک شکلا کی تصویریں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

کرشمہ کا کرشمہ نامی ڈراما بھارتی چینل اسٹار پلس پر 2003 میں نشر ہونا شروع ہوا تھا جو 1980 کی دہائی میں نشر ہونے والی امریکی ٹی وی سیریز کا ری میک تھا۔

اس ڈرامے میں جھنک شکلا نے سائبر کڈ (ننھی روبوٹ) کا کردار ادا کیا تھا اور یہ ڈراما اس وقت بچوں میں کافی مقبول ہوا تھا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

کرشمہ کا کرشمہ کا مرکزی روبوٹ کردار نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہوا تھا اور اس ڈرامے پر مبنی گڑیا اور مختلف کھلونے بھی مارکیٹ میں آئے تھے۔

جھنک شکلا نے 2003 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم 'کل ہو نہ ہو' میں جیا کپور کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

وہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کے ساتھ دکھائی دی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جھنک شکلا اب 24 سال کی ہوگئی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کی تھیں۔

ان کی تصاویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے تھے کہ 2003 میں اکثر بچوں کی یادداشت کا حصہ بننے والی کرشمہ اب بالکل مختلف ہوگئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024