• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ریپ متاثرین سے پولیس کا سخت رویہ دکھانے پر بنگلہ دیشی ڈائریکٹر، اداکار گرفتار

شائع December 27, 2020
فلم کا ایک سین گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس پر تنقید بھی کی جارہی تھی
— فائل فوٹو: اے ایف پی
فلم کا ایک سین گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس پر تنقید بھی کی جارہی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں ایک فلم ہدایت کار کو ریپ کی متاثرہ خاتون سے سختی سے پوچھ گچھ پر مبنی سین اور پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد سے متعلق رویے اجاگر کرنے پر ایک فلم ہدایت کار کو گرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی گئی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق ریپ اور اس کے متاثرین سے متعلق کورٹ روم فکشنل ڈراما ناباب ایل ایل بی کا نصف حصہ دسمبر کے وسط میں مقامی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کیا گیا تھا جس میں بنگلہ دیش کے میگا اسٹارشکیب خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ریپ متاثرین اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر مبنی فکشنل کورٹ روم فلم ناباب ایل ایل بی کا پہلا حصہ دسمبر کے وسط میں مقامی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کیا گیا تھا۔

اس فلم میں بنگلہ دیش کے میگا اسٹار شکیب خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کا ایک سین گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جسے ہدایت کار آنونو مامون نے ڈائریکٹ کیا تھا، سین وائرل ہونے کے بعد پولیس پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

پولیس پر تنقید کے بعد 34 سالہ ہدایت کار آنونو مامون اور پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنے والے 46 سالہ شاہین مریدھا کو گرفتار کرلیا گیا۔

— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اس حوالے سے ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ فلم میں افسر کی جانب سے خاتون سے انتہائی ناگوار انداز اور فحش زبان کا استعمال کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی گئی جو متاثرین کے دیے جانے والے ماحول کے برخلاف ہے اور اس سے عوام میں پولیس سے متعلق منفی تاثر پیدا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہدایت کار اور اداکار کو ایسی فلم بنانے اور اس میں اداکاری پر گرفتار کیا جس میں ایسے فحش ڈائیلاگ موجود ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ دونوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور ان پر جنسی حملے کے مختلف سین پر فحش مواد کے ساتھ فلم بنانے کی فرد جرم عائد کی گئی۔

افسران نے کہا کہ انہوں نے27 سالہ اداکارہ ارچیتا اسپورشیا کو بھی گرفتار کرلیا جس نے ریپ سے متاثرہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اس فلم نے پوری پولیس فورس کی توہین کی۔

ایک اور پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ' فلم کا پلاٹ من گھڑت اور ناخوشگوار ہے اور یہ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے'۔

الزام ثابت ہونے کی صورت میں ہدایت کار و اداکار کو 7 سال قید ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں عام طور پر ملک کا سینسر شپ بورڈ فلموں کی جانچ کے بعد تصدیق کرتا ہے لیکن اسٹریمنگ سروسز سے متعلق قواعد کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے۔

بنگلی دیش میں 5 مقامی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ہیں جن میں سے آئی تھیٹر پر حال ہی میں ناباب ایل ایل بی ریلیز ہوئی اور فلم کا دوسرا حصہ جنوری کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنا نے گرفتاری کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ فلم میں بنگلہ دیش کے قانونی نظام میں ریپ متاثرین کی جدوجہد کو بالکل درست انداز میں دکھایا گیا ہے۔

رضا الرحمٰن لینن نامی سماجی کارکن نے کہا کہ یہ گرفتار نئی نہیں ہے لیکن فنکارانہ آزادی پر حملوں کا تسلسل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔

انسانی حقوق کے مقامی عین و سلیش کیندرا (اے ایس کے) کے مطابق اپریل اور اگست کے درمیان 630 سے زائد ریپ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 29 خواتین کو حملے کے بعد قتل کردیا گیا تھا جبکہ 5 نے خود اپنی جان لے لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024