• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مرینہ خان کی سالگرہ پر ماہرہ خان کا محبت بھرا پیغام

شائع December 27, 2020
ماہرہ خان کے مطابق وہ آج کچھ بھی ہیں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے — فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان کے مطابق وہ آج کچھ بھی ہیں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکارہ مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دیا۔

فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ دنیا کے لیے مرینہ خان، پاکستان میں سب سے پیاری خاتون ہیں، میرے لیے مرینہ اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ تھے جنہوں نے مجھے شوبز انڈسٹری میں خوش آمدید کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں اور جس طریقے سے میں اپنے جونیئرز اور سینئرز کے ساتھ پیش آتی ہوں اور جیسے میں اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرتی ہوں یہ سب مرینہ خان کے گھر گزارے وقت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرینہ خان کا گھر، جو ہمیشہ سب کے لیے کھلا رہتا ہے، جہاں میں کچھ حیران کن لوگوں سے ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثر ماہرہ خان سالگرہ کی مبارکباد پر مداحوں کی مشکور

ماہرہ خان نے مرینہ خان اور ان کے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی کہ آپ میری زندگی میں ہیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ مرینہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث قرنطینہ میں ہیں اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کافی زیادہ فعال ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024