• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے نکاح پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا؟

شائع December 26, 2020 اپ ڈیٹ December 27, 2020
گوہر خان 25 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کے بندھن میں بندھیں— فوٹو: انسٹاگرام
گوہر خان 25 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کے بندھن میں بندھیں— فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ٹیلی وژن و فلموں کی معروف اداکارہ گوہر خان 25 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گوہر خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز چند دن قبل ہی ہوا تھا اور ان کی شادی کی تقاریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

انہوں نے باضابطہ طور پر اسلامی روایات کے مطابق زید دربار سے بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں شادی کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ گوہر خان نے شادی کرلی

گوہر خان اور زید دربار کی شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت ان کے قریبی افراد نے بھی شرکت کی تھی اور کورونا کی وجہ سے تقریب کو مختصر اور محدود رکھا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں نے شادی کے موقع پر ملتا جلتا لباس پہنا تھا جس وجہ سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ان کی شادی کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ گوہر خان نے نکاح کے موقع پر پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرہ کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

بعد ازاں گوہر خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور اپنا من پسند لباس تیار کرنے پر پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ 'سائرہ شاکرہ، میرے نکاح کا من پسند لباس تیار کرنے پر بہت شکریہ'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب سائرہ شاکرہ کے برانڈ 'لام' نے بھی اس حوالے سے ایک پوسٹ میں بتایا کہ گوہر خان نے ان کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ گوہر خان نے اپنے اور زید دربار کے نکاح کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے فیشن پلیٹ فارم لام پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لام کی جانب سے کہا گیا کہ ہم سرحد پار سے ان کا لباس تیار کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوئے۔

علاوہ ازیں سائرہ شاکرہ کی جانب سے بھی گوہر خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اداکارہ نے نکاح پر ان کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ متنازع ریئلٹی شو 'بگ باس' سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔

گوہر خان نے 2004 میں فلم 'آن: مین ایٹ ورک' میں مختصر کردار سے فلمی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل ہی وہ ٹی وی پر اداکاری کی شروعات کر چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ گوہر خان کا تنازع

گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم 'ونس اَپون ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار' سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

گوہر خان نے معروف ڈانس پروگرام 'جھلک دکھلا جا' میں بھی حصہ لیا جب کہ وہ بگ باس سمیت خطروں کے کھلاڑی نامی ہارر ایکشن ریئلٹی شو میں بھی دکھائی دیں۔

انہیں ان کے متنازع بیانات، متنازع پروگرامات میں شرکت، ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے جیسے معاملات کی وجہ سے زیادہ شہرت ملی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024