• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیون اسپیسی کی ڈپریشن کا شکار افراد سے خودکشی نہ کرنے کی اپیل

شائع December 26, 2020
امریکی اداکار 3 برس قبل جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد سے عوامی منظرنامے سے غائب ہوگئے تھے—فوٹو: اے ایف پی
امریکی اداکار 3 برس قبل جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد سے عوامی منظرنامے سے غائب ہوگئے تھے—فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے نامور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی نے اپیل کی ہے وہ لوگ جو شرمندگی یا ڈپریشن کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں اپنی جان لینے کی کوشش نہ کریں۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کیون اسپیسی جو 3 برس قبل جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد سے عوامی منظرنامے سے غائب ہوگئے تھے انہوں نے لوگوں سے مذکورہ درخواست کرسمس کی رات کو یوٹیوب پر '800-1 ایکس میس' کے عنوان سے جاری ویڈیو میں کی۔

پارک میں چہل قدمی کرتے کیون اسپیسی نے کہا کہ سال 2020 میں بہت سے لوگوں نے اپنی مشکلات بتانے کے لیے ان سے رابطہ کیا اور کچھ نے کہا تھا کہ اپنی زندگیاں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیون اسپیسی کے خلاف جنسی جرائم کا مقدمہ ختم ہونے کا امکان

معروف اداکار نے کہا کہ 'اگر آپ مشکلات کا شکار ہیں، اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اگر آپ کو خود کو قصوروار یا شرمندگی محسوس کرتے ہیں، اگر آپ اپنی شناخت کی جدوجہد کررہے ہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ چاہے جو بھی صورتحال ہو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے لیے راستہ موجود ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ چھٹی کے دوران اور اس کے علاوہ ، یہاں تک کہ اگر آپ کو یہ محسوس نہیں ہوتا ہے تو باہر لوگ موجود ہیں جو سمجھتے ہیں اور مدد کرسکتے ہیں، اس سے بہتری آتی ہے۔

ویڈیو کا اختتام خودکشی سے بچاؤ سے متعلق ہاٹ لائن کے بورڈ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار پر لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد

خیال رہے کہ کیون اسپیسی کے خلاف امریکی نینٹو کیٹ سمیت امریکا کی دیگر کاؤنٹیز کی عدالتوں میں جنسی جرائم کے تحت فوجداری اور سول مقدمات زیر سماعت ہیں۔

کیون اسپیسی پر مجموعی طور پر 30 مرد و خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

کیون اسپیسی پر نابالغ لڑکے کے ساتھ زبردستی کرنے کے الزام میں امریکی عدالت نے الزام بھی عائد کر رکھا ہے، تاہم اسی کیس میں ان پر تاحال فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024