• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

کووِڈ 19 کے تشویشناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، این سی او سی

شائع December 26, 2020 اپ ڈیٹ December 27, 2020
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی بلند ترین شرح آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں ریکارڈ کی گئی جو 18.18 فیصد تھی —فائل فوٹو: ٹوئٹر
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی بلند ترین شرح آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں ریکارڈ کی گئی جو 18.18 فیصد تھی —فائل فوٹو: ٹوئٹر

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کووِڈ 19 کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی بلند ترین شرح آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں ریکارڈ کی گئی جو 18.18 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً 90 فیصد مریض صحتیاب

دوسرے نمبر پر کورونا وائرس کی مثبت شرح کراچی میں سب سے زیادہ یعنی 14.09 فیصد اور اس کے بعد حیدرآباد میں 9.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دیگر وفاقی اکائیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح کچھ یوں ہے:

آزاد کشمیر میں 14.33 فیصد، سندھ 7.83 فیصد، پنجاب 5.65 فیصد، خیبرپختونخوا 5.54 فیصد ، بلوچستان 4.24 فیصد، اسلام آباد 3.73 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 0.77 فیصد ہے۔

صوبوں کے شہروں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح درج ذیل ہے:

سندھ

کراچی: 14.09 فیصد

حیدرآباد: 9.77 فیصد

پنجاب

لاہور: 9.94 فیصد

راولپنڈی: 6.95 فیصد

فیصل آباد: 5.67 فیصد

خیبرپختونخوا

پشاور: 4.34 فیصد

سوات: 6.56 فیصد

ایبٹ آباد: 7.38 فیصد

بلوچستان

کوئٹہ: 3.85 فیصد

اسلام آباد

آئی سی ٹی: 3.73 فیصد

آزاد جموں کشمیر

میرپور: 18.18 فیصد

مظفرآباد: 3.70فیصد

خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 909 ٹیسٹ کیے گئے جن میں2 ہزار 260 مثبت آئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کووڈ-19 کے مریضوں پر تحقیق کا آغاز

اس کے علاوہ 25 دسمبر کو کورونا وائرس مریضوں کی شرح اموات 2.28 فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح 97.72 رہی۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہے جس میں سے 4 لاکھ 20 ہزار 489 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 9 ہزار 816 تک پہنچ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024