• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

شائع December 26, 2020
سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں مداحوں کو والد کی نماز جنازہ کے وقت سے آگاہ کیا تھا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں مداحوں کو والد کی نماز جنازہ کے وقت سے آگاہ کیا تھا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ٹیلیویژن کی اداکاراؤں سارہ خان اور نور ظفر خان کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔

ان کے والد کے انتقال کی خبر، فوٹوگرافر عبدالصمد نے دی جنہوں نے اداکارہ سارہ خان کی شادی پر فوٹوگرافی کی تھی۔

عبدالصمد ضیا نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا تھا کہ اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اللہ، سارہ خان اور ان کے گھر والوں کو صبر عطافرمائے آمین۔

مزید پڑھیں: سارہ خان کے پہلے ڈیبیو کی تصاویر وائرل

عبدالصمد ضیا نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ سارہ خان کی شادی پر فلک شبیر اور ان کے والد کے ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

بعدازاں آج (26 دسمبر کی) دوپہر کو اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں مداحوں کو والد کی نماز جنازہ کے وقت سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ نماز جنازہ کراچی کے سخی حسن قبرستان میں نماز ظہر کے بعد ہوگی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سارہ خان رواں برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے 'ثبات' میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے ان کا ایک اور ڈراما 'رقصِ بسمل' شروع ہوا ہے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024