• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صنم جنگ اور ان کی بیٹی کورونا سے صحت یاب

شائع December 26, 2020
اداکارہ اور ان کی بیٹی میں 14 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ اور ان کی بیٹی میں 14 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کی کم سن بیٹی عالیہ محض 11 دن میں ہی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

صنم جنگ نے رواں ماہ 14 دسمبر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے بیٹی سمیت خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان میں اور ان کی کم سن بیٹی میں کورونا کی شدید علامات نہیں ہیں اور انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کیا۔

اداکارہ کی جانب سے خود کو اور بیٹی کو قرنطینہ کیے جانے کے محض 11 دن بعد 25 دسمبر کو اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ اور ان کی بیٹی عالیہ کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم جنگ اور ان کی بیٹی میں کورونا کی تشخیص

صنم جنگ نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدقی کی کہ وہ اور ان کی بیٹی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

اداکارہ نے قرنطینہ کے دوران صحت معلوم کرنے کے لیے فون کالز اور پیغامات بھیجنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی صحت یابی کی پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صنم جنگ سے قبل اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں، جب کہ عامر لیاقت حسین، ان کی اہلیہ اداکارہ طوبیٰ عامر، اداکار بہروز سبزواری بھی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیلم منیر محض 11 دن میں کورونا سے صحت یاب

ان سے قبل کورونا میں مبتلا ہونے والے اداکار عثمان مختار، ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار، ندا یاسر، یاسر نواز اور دیگر اداکار بھی کورونا سے 2 سے تین ہفتوں کے درمیان صحت یاب ہوچکے تھے۔

پاکستانی شوبز شخصیات سمیت کورونا میں مبتلا ہونے والی بولی وڈ و ہولی وڈ کی بھی متعدد شخصیات بھی کورونا سے 2 سے تین ہفتوں کے درمیان صحت یاب ہوچکی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024