• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حمزہ علی عباسی کی بہن کترینہ اور سالی مادھوری کی مشابہہ ہے، مداحوں کا اصرار

شائع December 25, 2020
دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں—فوٹو: ٹوئٹر

حال ہی میں سابق اداکارہ نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی سر انجام پائی، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی شادی میں نیمل خاور نے شوہر حمزہ علی عباسی سمیت شرکت کی جب کہ اسی شادی میں حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی شرکت کی۔

فضا خاور کی شادی میں نیمل خاور کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہونے سمیت ان کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں، تاہم ان سے اور ان کے شوہر سے زیادہ ان کی بہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نیمل خاور کی بہن فضا خاور اور حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین بھارتی اداکاراؤں مادھوری ڈکشٹ اور کترینہ کیف کی ہم شکل ہیں۔

ٹوئٹر و انسٹاگرام پر فضا خاور اور فضیلہ عباسی کی تصاویر شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ ان دونوں کی شکلیں بھارتی اداکاراؤں سے مشابہہ ہیں۔

مداحوں نے نیمل خاور کی بہن دلہن فضا خاور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی شکل مادھوری ڈکشٹ کی طرح ہے۔

اسی طرح بعض مداحوں کا دعویٰ تھا کہ حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی شکل کترینہ کیف کی طرح ہے۔

حمزہ علی عباس کی بہن اور سالی ( خواہر نسبتی) کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کی شکل کسی حد تک بھارتی اداکاراؤں سے مشابہہ دکھائی دے رہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لوگوں کی جانب سے دونوں خواتین کو بھارتی اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیے جانے پر تاحال حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ نیمل خاور کی بہن اور حمزہ علی عباسی کی بہن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے جب کہ نیمل خاور نے بھی شادی سے قبل ہی شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا اور حمزہ علی عباسی نے بھی شادی کے بعد طویل وقت تک شوبز سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔

فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز سے دوری کے باوجود حمزہ علی عباسی کی ویڈیوز، تصاویر اور بیانات شوبز انڈسٹری میں بحث کا موضوع بنے رہتے ہیں۔

دونوں خواتین کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں خواتین کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Dec 26, 2020 12:14pm
No match at all

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024