گوگل یوم پیدائش پر بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہ کر سکا
انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرکے جہاں شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، وہیں گوگل اہم دنوں پر بھی خصوصی ڈوڈل جاری کرکے عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے۔
تاہم ڈوڈل نے بانی پاکستان کے 145 ویں یوم پیدائش پر بھی ان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ گوگل نے آج تک بابائے قوم کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔
گوگل پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی سے ڈوڈل جاری کر رہا ہے اور انہوں نے حال ہی میں ناول و ڈراما نگار و لکھاری بانو قدسیہ کا بھی 28 نومبر کو ڈوڈل جاری کیا تھا۔
تاہم گوگل نے آج تک بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا اور نہ ہی گوگل نے آج تک علامہ اقبال کا ڈوڈل جاری کیا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل ریکارڈ کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک پاکستان میں صرف 63 ڈوڈل جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں عبدالستار ایدھی، استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسین، اقبال بانو، نازیہ حسن۔ نور جہاں، کرکٹر محمد حنیف، وحید مراد اور سعادت حسن منٹو سمیت دیگر شخصیات کے ڈوڈل شامل ہیں۔
تاہم حیران کن طور پر گوگل نے آج تک بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال کا ڈوڈل جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کے گوگل ڈوڈل پر موجود اس معروف مقام کے بارے میں جانتے ہیں؟
گوگل نے دیگر اہم سیاستدانوں کے ڈوڈل بھی جاری نہیں کیے، یہاں تک ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کا ڈوڈل بھی جاری نہیں کیا۔
گوگل نے جہاں ایک دہائی میں پاکستانی شخصیات، دنوں، فیسٹیولز اور دیگر مواقع پر محض 63 ڈوڈل جاری کیے ہیں، وہیں اس نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 242 ڈوڈل جاری کیے۔
گوگل ماضی میں موہن داس کرم چند گاندھی کا ڈوڈل بھی جاری کر چکا ہے، جب کہ وہاں کے دیگر اہم سیاستدانوں کے ڈوڈل بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: گوگل کی 21ویں سالگرہ پر ماضی کے کمپیوٹر کا 'ڈوڈل'
گوگل نے بھارت میں ایک دہائی کے دوران 242 سے زائد ڈوڈل جاری کیے ہیں۔
گوگل نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا کے ممالک کے لیے وہاں کے دنوں کی مناسبت سے ڈوڈل جاری کرتا ہے۔
ڈوڈل کے ذریعے گوگل ہر ملک کی اہم شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جب کہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔
یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔
تبصرے (2) بند ہیں