• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر اعظم و سیاستدانوں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

شائع December 25, 2020
چرچ میں کرسمس کی تقریبات کے موقع پر پادری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگا رہے ہیں— فوٹو:
چرچ میں کرسمس کی تقریبات کے موقع پر پادری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگا رہے ہیں— فوٹو:
سینٹ اینڈریو چرچ میں مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریب میں شریک ہیں— فوٹو: رائٹرز
سینٹ اینڈریو چرچ میں مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریب میں شریک ہیں— فوٹو: رائٹرز

ملک بھر کے مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے اور صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور یہاں کرسمس کے گزارے ہوئے شاندار اور یادگار لمحات

اس بار کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جو اب تک ملک میں 9000 سے زیادہ افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

جمعرات کو پاکستان میں کووڈ ۔19 کی دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں ہلاکتوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے جہاں ملک میں 111 افراد ہلاک ہوئے۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوشاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس ہفتے کے شروع میں کرسمس منانے کے حوالے سے رہنما اصول جاری کیے تھے، کرسمس سے منسلک تقریبات کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے این سی او سی نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے رہنما اصولوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے لوگوں سے تعطیلات کے دوران کم سے کم ضروری سفر کرنے کو کہا۔

این سی او سی نے کہا کہ تعطیلات کے دوران آنے، جانے اور خاندان کی تقریبات سے گریز کرنا چاہیے، کرسمس شاپنگ کو صرف کم سے کم ضروری سامان تک ہی محدود رکھنا چاہیے اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ مارکیٹوں میں رش نہ لگائیں، روایتی تحفے تحائف کا تبادلے اور بڑے پیمانے پر گھروں میں تقریبات سے وائرس کی منتقلی میں اضافے کا امکان ہے لہٰذا ان سے بھی پرہیز کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

این سی او سی نے تقریبات کی مدت کو کم سے کم رکنے اور عوامی مقامات پر کرسمس کے درختوں اور سجاوٹ پر باقاعدگی سے جراثیم کُش اسپرے کرنے کا بھی مشورہ دیا، گرجا گھروں کے داخلی دروازوں پر لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کا بندوبست جبکہ پادریوں کو بھی وائرس اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں خطبات دینے کا مشورہ دیا گیا۔

کرسمس کی مبارکباد اور پیغامات

عیسائی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور پوری دنیا میں مسیحی بھائیوں کو دل سے کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور پاکستان میں لاکھوں عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت مناتے ہیں جنہیں امن، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی علامت کے طور پر اس دنیا میں بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا کہ یہ دن ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن کا حضرت عیسیٰ نے اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا تھا، انہوں نے نہ صرف انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا بلکہ رواداری، محبت اور ہمدردی کی خدائی اقدار کی تبلیغ کی۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس حضرت عیسیٰ کے عشق، امن، روا داری اور انسانیت سے ہمدردی کے پیغام کی عکاسی کا ایک موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وجود کے تقدس کو برقرار رکھنے اور تمام پاکستانیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں نے سیاست، فلاحی کاموں، فوج، تعلیم، صحت اور دیگر بہت سے شعبوں سمیت کسی بھی رکاوٹ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں متحرک کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں تمام عقائد کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گہرے اتحاد کی عکاسی ہوتی ہے، یہ وہ جذبہ ہے جو ہمیں اپنی قیمتی اقدار کو منانے کے لیے ایک کنبہ کے طور پر باندھتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس خوشی کے دن میں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کی جانب سے ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی میں ادا کیے گئے متنوع اور نتیجہ خیز کردار کو تسلیم کرنا چاہتا ہوں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد تمام عقائد کے لوگوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گی۔

وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر نے کرسمس منانے والوں کو ذمے دارا رویہ اپنانے اور اپنے پیاروں کے لیے صحیح احتیاط برتنےکی تاکید کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی ترقی میں عیسائیوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے کردار کی تعریف کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آئین میں شامل پاکستان کے مساوی شہری کی حیثیت سے ان کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے بھی کرسمس منانے والے تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا میں اُمید کرتی ہوں کہ 2021 ہر جگہ ہم سب کے لیے بہتر سال ثابت ہوگا۔

سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس کرسمس میں آپ کو وہ ساری نعمتیں ملیں گی جن کے آپ مستحق ہیں، میں آپ کی خوشی، کامیابی اور سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024