• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین کا جلد معاہدہ ہوگا، اعظم سواتی

شائع December 24, 2020
اعظم سواتی نے کہا کہ ازبکستان اور افغانستان نے پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں — فائل فوٹو / پی آئی ڈی
اعظم سواتی نے کہا کہ ازبکستان اور افغانستان نے پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں — فائل فوٹو / پی آئی ڈی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ہائی اسپیڈ مسافر اور کارگو ٹرین شروع کرنے کے منصوبے کے معاہدے پر جلد دستخط کریں گے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ 'اگلے دو سے تین روز میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ہائی اسپیڈ مسافر اور کارگو ٹرین کے منصوبے کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'ازبکستان اور افغانستان کے صدور نے پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جلد وزیر اعظم عمران خان بھی اس معاہدے پر دستخط کردیں گے، ایک سے دو روز میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ازبکستان سے نائب وزیر اعظم یا وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں وفد پاکستان آئے گا'۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے نے پاک افغان ٹرین سروس کے منصوبے کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ساڑھے 4 ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ ہے جس کی عالمی بینک نے منظوری دی ہے، جبکہ 2018 میں اس خیال کو پیش کیا گیا تھا'۔

اعظم سواتی نے معاہدے کو تینوں ممالک کے لیے 2020 کی سب سے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس منصوبے کی سب سے بڑی افادیت یہ ہے کہ نا صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ جتنے وسطی ایشیائی ممالک ہیں ان میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات بہتر ہوں گے، کارگو اپنی بلندیوں پر جائے گا اور تجارت کے مواقع ہاتھ آئیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ مستقبل میں اس میں روس بھی اہم کردار ادا کرے گا'۔

پاکستان میں منصوبے کے روٹس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے پشاور سے طورخم تک اپنا کام کرنا ہے، اس کے آگے افغانستان اور پھر ازبکستان اس کو مکمل کریں گے'۔

مزید پڑھیں: ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی عمران خان کو ریلوے منصوبے پر بریفنگ

واضح رہے کہ اعظم خان سواتی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے مقرر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024