• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کورلش عثمان میں'ارطغرل غازی' کی موت پر پاکستانی عوام 'غمزدہ'

شائع December 24, 2020
39ویں قسط نشر ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے— فوٹوز: انسٹاگرام/اسکرین شاٹ
39ویں قسط نشر ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے— فوٹوز: انسٹاگرام/اسکرین شاٹ

ترکی کے مشہور ڈراما سیریل 'کورلش عثمان' کا سیزن 2 آج کل نشر ہورہا ہے جو پاکستانی مداحوں میں بھی کافی مقبول ہے اور اس ڈرامے کی حالیہ قسط میں ارطغرل غازی کی موت پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل کورلش عثمان کے ٹریلر میں ڈرامے کے ایک اہم کردار کی موت پر قائی قبیلے کو غمزدہ دکھایا گیا تھا۔

جس کے بعد ترک ڈرامے کے مداح سوچ رہے تھے کہ ڈرامے میں آخر کس کردار کی موت ہوگی کہ قائی قبیلہ دکھ میں مبتلا ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیکن جب گزشتہ رات کورلش عثمان کی 39ویں قسط میں ارطغرل غازی کی اچانک موت دکھائی گئی تو مداحوں کو شدید دھچکا لگا۔

کورلش عثمان کی 39ویں قسط نشر ہونے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ایسا معلوم ہورہا ہے گویا انہوں نے کسی بھی صورت ڈرامے میں ارطغرل غازی کی موت کا نہیں سوچا تھا۔

ڈرامے میں ارطغرل غازی کی موت کے سین کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ وہ حقیقی معلوم ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی جانب سے اس پر ردعمل دیا گیا۔

39ویں قسط نشر ہونے کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے اس قسط کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورلش عثمان کے نئے سیزن کے منتظر مداحوں کیلئے اچھی خبر

علاوہ ازیں یوٹیوب پر قسط کو اب تک 18 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ارطغرل غازی کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامران بھٹی نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ 'آپ (ارطغرل غازی) کو یاد کریں گے'۔

عمران نامی صارف نے کورلش عثمان کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈرامے میں رلادینے والا منظر تھا، یہ ایک ڈراما ہے لیکن میں خود کو باآواز رونے سے روک نہیں سکا۔

انہوں نے لکھا کہ ارطغرل غازی کی کی پرفارمنس بہت اچھی تھی، وہ ایک شیر کی طرح دھاڑتے تھے، آپ ہمیشہ میرے پسندیدہ اداکار رہیں گے۔

سعد نامی صارف نے ارطغرل ڈرامے اور کورلش عثمان میں ارطغرل کی موت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ اس کو محسوس کرسکتے ہیں؟؟

چوہدری ایاز نامی صارف نے لکھا کہ مسلم دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا کردار اپنے اختتام کو پہنچا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ عثمان، ارطغرل کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

محمد شایان نامی صارف نے لکھا کہ یہ لمحہ بہت دل شکن تھا۔

ازی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے انگین التان دوزیتان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کردار کو زندگی بخشنے کا شکریہ انہوں نے کورلش عثمان میں ارطغرل کے بڑھاپے کا کردار ادا کرنے والے تامیر ییتھ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے بہت اچھی اداکاری کی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم عثمان کے والد کو نہیں بھولیں گے۔

عمر بن اجمل نے لکھا کہ بھلے ارطغرل غازی کی موت 1280میں ہوئی تھی لیکن اکثر پاکستانی کل رات سے ان کی موت پر دکھی ہیں۔

اسد ملک نے لکھا کہ آج ہم ٹیلی ویژن کی تاریخ کے سب سے مقبول کرداروں میں سے ایک کو الوداع کہیں گے۔

اشرف نامی صارف نے لکھا کہ بالآخر ایک سفر اختتام کو پہنچا۔

دوسری جانب 'ارطغرل غازی' اور 'کورلش عثمان' میں ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کرنے والے بامسی کا کردار ادا کرنے اداکار نورالدین سونمیر نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں دیریلیش ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور کورلش عثمان میں ان کا کردار نبھانے والا تامیر ییتھ کو بھی ٹیگ کیا۔

— فوٹو: بشکریہ کورلش عثمان فیس بک پیج
— فوٹو: بشکریہ کورلش عثمان فیس بک پیج

ان کی یہ پوسٹ کورلش عثمان کی حالیہ قسط نشر ہونے کے بعد کی جس میں ارطغرل غازی کی موت ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورلش عثمان کے سیزن 2 کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

ترک اداکار نے کورلش عثمان میں دکھائے گئے ارطغرل غازی کے آخری لمحات کے منظر کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بامسی کی بازو میں دم توڑا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مشکل سین تھا، جذبات سے بھر پور اور ناختم ہونے والا لمحہ تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوا تھا جسے ترکی کے اے ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔

دوسرے سیزن کا آغاز کورلش عثمان کی 28 ویں قسط سے ہوا تھا جس میں چند نئے کرداروں کا اضافہ بھی ہوا جبکہ ارطغرل غازی کی بھی واپسی ہوئی تھی اور اب ان کا کردار اختتام کو پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا تھا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی کافی مقبول ہوا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024