فرحان سعید کی محتاط انداز میں عروہ حسین کی تعریف

شائع December 23, 2020
دونوں کی جوڑی کے شوبز میں چرچے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی جوڑی کے شوبز میں چرچے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس نومبر میں پاکستانی سوشل میڈیا اور متعدد شوبز ویب سائٹس پر خبریں شائع ہوئیں کہ مقبول اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے راہیں جدا کرلیں۔

وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض تین سال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی طلاق و علیحدگی کی خبروں میں کسی بھی مستند ذریعے کے بجائے قیاس آرائیوں سے کام لے کر خبریں وائرل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

تاہم ایسی افواہوں کے بعد عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے خاموشی توڑتے ہوئے بیٹی کی شوہر سے علیحدگی یا طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیکن علیحدگی اور طلاق کی خبروں پر نہ تو عروہ حسین نے کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی فرحان سعید نے کوئی وضاحت کی اور نہ ہی اس وقت سے اب تک دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کوئی تصویر شیئر کی ہے۔

ماضی میں دونوں ایک ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں اور اپنی دیگر پوسٹس میں بھی ایک دوسرے کو مینشن کرتے رہے ہیں تاہم گزشتہ ڈھائی سے 3 ماہ کے درمیان دونوں نے ایک دوسرے کو پوسٹس میں بھی مینشن نہیں کیا۔

یہاں تک کہ گزشتہ ہفتے عروہ حسین کا ایک گانا بھی ریلیز ہوا تاہم اس پر بھی فرحان سعید نے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی عروہ حسین نے اس گانے کی جھلکیوں یا ویڈیو میں فرحان سعید کو مینشن کیا۔

اور اب فرحان سعید نے ایک آن لائن انٹرویو میں بھی عروہ حسین کی تعریف کے دوران محتاط انداز اختیار کیا، جس پر شائقین حیرت میں مبتلا ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حال ہی میں فرحان سعید نے پاکستانی نژاد کینیڈین جڑواں بہنوں مریم اور نوال سے انسٹاگرام پر لڑکیوں کی تعلیم، خودمختاری، صنفی مساوات اور جنسی تفریق کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

فرحان سعید نے جڑواں بہنوں کے ساتھ تقریبا 28 منٹ تک بات کی، اس دوران انہوں نے تعلیم اور خصوصی طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم کے علاوہ کوئی بھی انسان دنیا میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگا۔

مزید پڑھیں: عروہ حسین کے والد نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اسی گفتگو کے دوران جب جڑواں بہنوں نے فرحان سعید سے سوال کیا کہ ان کی زندگی میں ایسی کون سی واحد خاتون ہیں جنہوں نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے اور ان کی نظر میں مضبوط اور بہادر خاتون ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے فرحان سعید نے اپنی والدہ کا نام لیا اور بتایا کہ والدہ کی تربیت کی وجہ سے ہی وہ آج اس مقام پر ہیں، کیوں کہ انہوں نے ان کی اور ان کے بھائیوں کی بہتر پرورش کی اور انہیں دوسری کی عزت کرنا سکھایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فرحان سعید نے والدہ کی تعریف کرنے کے بعد دادی کی تعریف بھی کی اور انہیں بھی مضبوط اور حوصلہ مند خاتون قرار دیا۔

فرحان سعید نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی اہلیہ عروہ حسین کا نام بھی لیا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی بھابھیوں کو بھی مذکورہ فہرست میں شامل کردیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکار کی جانب سے مضبوط اور حوصلہ مند خواتین میں اہلیہ کا صرف ایک بار نام لیے جانے اور اہلیہ کے کردار پر کوئی بات نہ کرنے پر کچھ مداح اگرچہ خوش دکھائی دیے تاہم بعض مداحوں نے اداکار کی تعریف کو مبہم قرار دیا۔

فرحان سعید کی جانب سے عروہ حسین کی کھل کر تعریف نہ کیے جانے کو ان کے مداح مبہم انداز میں لے رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025