• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ندا و یاسر نواز کے ’چکر‘ میں نیلم منیر کی انٹری

شائع December 23, 2020
چکر کو ندا یاسر پروڈیوس جب کہ یاسر نواز ڈائریکٹ کر رہے ہیں—فوٹو: ندا یاسر انسٹاگرام
چکر کو ندا یاسر پروڈیوس جب کہ یاسر نواز ڈائریکٹ کر رہے ہیں—فوٹو: ندا یاسر انسٹاگرام

حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والی اداکارہ نیلم منیر جلد ہی اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ’چکر‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

نیلم منیر پہلے بھی یاسر نواز کے ساتھ رانگ نمبر جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں، علاوہ ازیں دونوں نے ٹی وی اسکرین پر بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

تاہم اب وہ آنے والی مرڈر مسٹری فلم ’چکر‘ میں بھی یاسر نواز اور احسن خان کے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

ڈان آئیکون میں شائع محمد کامران جاوید کے مضمون کے مطابق یاسر نواز اور ندا یاسر ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی شوٹنگ رواں برس مارچ میں شروع ہوئی تھی۔

فلم ’چکر‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دن بعد ملک میں کورونا کی وبا پھیل گئی تھی اور انہیں فلم کی شوٹنگ کو روکنا پڑا تھا تاہم اب انہوں نے دوبارہ شوٹنگ شروع کردی۔

چکر کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا—فوٹو: ڈان آئیکون
چکر کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا—فوٹو: ڈان آئیکون

کورونا کی وبا سے خود ندا اور یاسر نواز متاثر بھی ہوئے تھے جب کہ فلم کی مرکزی اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا سے متاثر ہوئی تھیں تاہم اب تینوں افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

’چکر‘ میں نیلم منیر اور یاسر نواز کے ساتھ احسن خان بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ندا یاسر بھی ’چکر‘ میں دکھائی دیں گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین اور فیروز خان کا 'چکر'

اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں فلم ساز یاسر نواز نے تصدیق کی تھی کہ ’چکر‘ میں ماروا حسین اور فیروز خان دکھائی دیں گے، تاہم اب لگتا ہے کہ ان کی جگہ احسن خان اور نیلم منیر نے لے لی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ماورا حسین اور فیروز خان اب ’چکر‘ کا حصہ نہیں رہے۔

’چکر‘ کی شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے اور حال ہی میں فلم احسن خان اور یاسر نواز کی لڑائی کے مناظر شوٹ کیے گئے۔

چکر میں احسن خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے—فوٹو: ڈان آئیکون
چکر میں احسن خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے—فوٹو: ڈان آئیکون

احسن خان اور یاسر نواز کے درمیان فائٹ کے مناظر کراچی کے علاقے صدر کے تاریخی مقام امپریس مارکیٹ کے برابر میں موجود کئی دہائیاں پرانے ہوٹل خیبر میں شوٹ کیے گئے۔

’چکر‘ میں جہاں یاسر نواز مداحوں اور فلم کے اداکاروں کو مسائل کے گرد چکر دلاتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ فلم کے ہدایت کار بھی ہیں۔

’چکر‘ کو ندا یاسر پروڈیوس کر رہی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بھی شوہر کی رانگ نمبر سیریز ور مہرالنسا وی لب یو جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔

’چکر‘ کے حوالے سے ندا یاسر نے بتایا کہ اگرچہ فلم کی کہانی ایک قتل کی گتھی سلجھانے کے گرد گھومتی ہے تاہم یہ فلم مکمل طور پر کمرشل ہے اور شائقین کو خوش کرنے میں کامیاب جائے گی۔

انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق مزید کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’چکر‘ میں شائقین کو سسپینس سمیت کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’چکر‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ سال کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

یاسر نواز ہدایت کاری سمیت فلم میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں گے—فوٹو: ڈان آئیکون
یاسر نواز ہدایت کاری سمیت فلم میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں گے—فوٹو: ڈان آئیکون

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024