• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سعودی عرب نے آسکر کیلئے فلم 'لیڈی آف دی سی' کا انتخاب کرلیا

شائع December 22, 2020
یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا—فوٹو: عرب نیوز
یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا—فوٹو: عرب نیوز

سعودی فلم کمیشن نے فیچر فلم 'اسکیلز' کو آنے والے 93ویں اکیڈمی ایوارڈز (اسکرز) میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہد امین کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی اس فلم کو 'لیڈی آف دی سی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہے جو آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کی دوڑ میں شامل ہوگی۔

یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا۔

مزید پڑھیں: علی کاظمی کی فلم 'فنی بوائے' آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسر کے جانب سے منتخب ہونے اور حتمی فہرست کے اجرا سے قبل یہ فلم اسکریننگ کے کئی مراحل طے کرے گی۔

شارٹ لسٹ ہونے وایلی فلموں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد فاتحین کا اعلان 25اپریل کو کیا جائے گا۔

یہ فلم پہلی مرتبہ وینس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی اور اس نے تخلیقی اظہار کے باعث 'ویرونا فلم پرائز' بھی حاصل کیا تھا۔

—فوٹو: عرب نیوز
—فوٹو: عرب نیوز

علاوہ ازیں اس فلم کو دیگر بین الاقوامی فیسٹیولز میں اسکرین کیے جانے کے ساتھ سعودی عرب کے سنیماؤں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ فلم ایک جمالیاتی بصری ٹیمپلٹ کی ایک لڑکی کی کہانی ہے، جو مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک خیالی دنیا اور ڈسٹوپیا (ایسی ریاست جو انتہائی تباہ حال ہو، یوٹوپیا کے متضاد) پر مبنی ہے جہاں ایک کم عمر لڑکی، معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مشکل فیصلہ کرتی ہے اور سمندر میں رہنے والی پراسرار مخلوق کو بچیوں کی قربانی دینے کی اپنے خاندان اور گاؤں کی روایت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'آسکر' ایوارڈز تقریب ورچوئل نہیں ہر سال کی طرح ہوگی، انتظامیہ

آسکر کے لیے منتخب ہونے سے متعلق فلم کے ہدایت کار شہد امین نے کہا کپ یہ میری بہترین توقعات سے زیادہ ہے خاص طور پر ایک عرب ہدایت کار کی حیثیت سے کہ میری فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی پروڈکشن میرے لیے ذاتی تجربہ تھا ، اور مجھے بہت فخر ہے کہ اسے عالمی سطح پر میرے ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

شہد امین نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس فلم کا سفر میرے ساتھی سعودی ہدایت کاروں کے لیے متاثر کن ہوگا کہ وہ کامیاب تجربوں کے ساتھ آگے بڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024