• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’حسن ہے سہانا‘ اور ’مرچی لگی‘ کے ریمیکس کی دھوم

شائع December 22, 2020
قلی نمبر ون کی ریمیک فلم کو 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
قلی نمبر ون کی ریمیک فلم کو 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی طرح اب بولی وڈ میں بھی فلموں کے ریمیک اور سیکوئل بنانے کا سلسلہ پرانا ہوچکا ہے اور ساتھ ہی بھارتی فلموں میں پرانے گانوں کو نئے انداز میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ چند سال میں 3 سے 4 دہائیاں قبل مقبول ہونے والے بولی وڈ کے گیتوں کو نئی فلموں میں نئے انداز میں پیش کرکے فلموں کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔

اسی طرح ورون دھون اور سارہ علی خان کی جلد ریلیز ہونے والی ریمیک فلم ’قلی نمبر ون‘ میں بھی 25 سال پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

ورون دھون اور سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’قلی نمبر ون‘ خود بھی 1995 میں اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا ریمیک ہے۔

پرانی فلم میں گووندا اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور نئی فلم میں ورون دھون اور سارہ علی خان رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

تاہم پرانی اور نئی فلم کے ہدایت کار ایک ہی ڈیوڈ دھون ہیں جو ورون دھون کے والد ہیں۔

اسی طرح نئی فلم میں پرانی فلم کے مقبول گانے ’حسن ہے سہانا‘ اور ’مرچی لگی‘ کو بھی نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ نئے گانوں کو بھی ان ہی گلوکاروں نے گایا ہے، جنہوں نے 25 سال قبل پرانے گانوں کو گایا تھا۔

ماضی میں مقبول ہونے والے گیت ’حسن ہے سہانا‘ کو 25 سال قبل گلوکار ابھیجیت اور چندانا نے گایا تھا اور نئے گانے کو بھی انہوں نے ہی جدید موسیقی کے ساتھ گایا ہے۔

اسی طرح مقبول گانے ’مرچی لگی‘ کو بھی ماضی میں ایلکا یاگنک اور کمار سانو نے گایا تھا، نئے گانوں کو بھی دونوں مقبول گلوکاروں نے مزید 2 نئے گلوکاروں کے ساتھ نئے انداز میں گایا ہے۔

البتہ نئے گانوں میں ہیرو اور ہیروئن کو تبدیل کردیا گیا اور اس بار گووندا کی جگہ ورون دھون اور کرشمہ کپور کی جگہ سارہ علی خان نے لے لی ہے۔

پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کیے جانے پر جہاں گانوں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، وہیں سارہ علی خان کے مقابلے میں ورون دھون کی ڈانس پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے۔

’حسن ہے سہانا‘ کو رواں ماہ 9 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا، جسے یوٹیوب پر اب تک ساڑھے 8 کروڑ سے زائد بار جب کہ ’مرچی لگی‘ کو 20 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

موسیقی اور ڈانس کے شائقین نے دونوں گانوں میں سارہ علی خان کے مقابلے میں ورون دھون کی پرفارمنس کو شاندار قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024