رئیل می کا 64 میگا پکسل کیمرے والا سستا فون پاکستان میں متعارف
رئیل می کا 64 میگا پکسل بیک کیمرے والا سستا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
رئیل می 7 آئی اس کمپنی کی 7 سیریز کا سستا فون ہے، جو بہترین فیچرز سے لیس ہے۔
اس فون کو سب سے پہلے ستمبر میں انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں آمد ہوئی ہے۔
اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس سپورٹ اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔
8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون میں فنگرپرنٹ ریڈر بیک پر دیا گیا ہے جبکہ یہ بلیوٹوتھ 5.0 سپورٹ اور ڈوئل سم سلاٹ سے لیس ہے۔
فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔
بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وایئڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
پاکستان میں یہ فون گرین اور بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 39 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔