• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا سے متاثر ماہرہ خان سالگرہ کی مبارکباد پر مداحوں کی مشکور

شائع December 22, 2020
ماہرہ خان نے 13 دسمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا— فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان نے 13 دسمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا— فوٹو: انسٹاگرام

سابق وی جے، ٹی وی میزبان اور اب پاکستان کی سپراسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز 21 دسمبر کو 36 برس کی ہوگئیں اور اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے قرنطینہ میں اپنی سالگرہ منائی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں سالگرہ پر مداحوں اور فالوورز کی جانب سے پیغامات بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ میں تمام مداحوں کے پیغامات اور سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات، خطوط اور ویڈیوز کا جواب دینے کی کوشش کررہی ہوں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

انہوں نے مزید لکھا کہ میں پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہوں اور صحتیاب ہورہی ہوں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماہرہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی دعاؤں نے کام کیا، مجھے آپ کی محبت محسوس ہوئی۔

خیال رہے کہ 13 دسمبر کو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: فواد و ماہرہ خان کی رومانٹک فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل

انہوں نے مداحوں سے ماسک پہننے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنے پر زور دیا تھا، ماہرہ خان نے لکھا تھا کہ 'اپنے لیے اور دوسروں کی خاطر ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں'۔

ماہرہ خان نے مزید کہا تھا کہ دعاؤں اور فلموں کی تجاویز خوش آئند ہوں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کورونا سے متاثر ہونے سے قبل ماہرہ خان نے فواد خان کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل ہونے پر عکس بندی کے دوران کھینچی گئی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ فلم بندی مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب جلد ہی شائقین 'نیلوفر' کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024