• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیہا ککڑ نے اُمید سے ہونے کی تصویر شیئر کرنے کے بعد گانا جاری کردیا

شائع December 22, 2020
گانے میں نیہا ککڑ کا بچپن، جوانی، محبت اور بڑھاپا دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
گانے میں نیہا ککڑ کا بچپن، جوانی، محبت اور بڑھاپا دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ریمیک گانوں کی وجہ سے نئی نسل میں بے حد مقبول بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے چند دن قبل انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ اپنے اُمید سے ہونے کی تصویر شیئر کی تھی۔

نیہا ککڑ نے شوہر گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’خیال رکھیا کر‘۔

شیئر کی گئی تصویر میں گلوکاروں کو اُمید سے دیکھا جا سکتا تھا اور ان کا بے بی بمپ صاف دکھائی دے رہا تھا۔

مذکورہ تصویر کے بعد کئی اہم شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی، کیوں کہ بظاہر سب کو لگا کہ وہ گلوکارہ حاملہ ہیں۔

تاہم اس وقت ہی انڈین ایکسپریس نے ذرائع سے بتایا تھا کہ مذکورہ تصویر اصلی نہیں بلکہ گلوکارہ کے آنے والے گانے ’خیال رکھیا کر‘ کے ایک منظر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گلوکارہ نیہا ککڑ اُمید سے ہیں؟

اور اب گلوکارہ نے ’خیال رکھیا کر‘ گانا جاری کردیا، جس میں نہ صرف گلوکارہ کا بچپن دکھایا گیا ہے بلکہ ان کی جوانی، ان کی شادی اور شادی کے بعد ان کا اُمید سے ہوجانا اور پھر ایک حادثے میں ان کے شوہر کا ہلاک ہوجانا اور آخر میں ان کا بڑھاپا اور ان کا جوان بیٹا بھی دکھایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گانے میں گلوکارہ کے بچپن کی محبت اور شوہر کا کردار ان کے حقیقی شوہر روہن پریت سنگھ نے ہی ادا کیا ہے اور ساتھ ہی اسے ہی گلوکارہ کے بیٹے کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں نیہا ککڑ کے بچپن سے لے کر جوانی، پھر حاملہ ہونے اور بڑھاپے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے کے بول بابو نے لکھے ہیں اور اس کی موسیقی رجت ناگپال نے ترتیب دی ہے اور اسے نیہا ککڑ نے تنہا گایا ہے۔

گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نیہا ککڑ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا اور کئی مداح ان سے حاملہ ہونے کی جھوٹی تصویر شیئر کرنے پر ناراض بھی دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی

خیال رہے کہ نیہا ککڑ نے گلوکار روہن پریت سنگھ سے رواں برس 24 اکتوبر کو ہی شادی کی تھی۔

دونوں نے شادی سے قبل بھی مشترکہ طور پر اپنی شادی سے متعلق ایک گانا ’نیہا دا وواہ‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں نہ صرف دونوں نے آواز کا جادو جگایا تھا بلکہ دونوں ماڈلنگ اور رومانس بھی کرتے دکھائی دیے تھے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ شادی کے بعد ’خیال رکھیا کر‘ گانا جاری کرنے کے بعد ممکنہ طور پر دونوں اپنے ہاں پہلے بچے کی ممکنہ پیدائش کا اعلان کریں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور خبریں ہیں کہ گلوکارہ حاملہ نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024