• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

عالمی وبا سے مالی بحران کے باعث فیشن برانڈ 'دامن' کو بند کرنے کا اعلان

شائع December 22, 2020
عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مالی بحران کے باعث کئی کاروبار اور برانڈز بند ہوگئے ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام
عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مالی بحران کے باعث کئی کاروبار اور برانڈز بند ہوگئے ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی مالی بحران کے باعث پاکستان میں کپڑوں کا مقامی برانڈ 'دامن' بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مہینوں تک نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کئی کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے مارکیٹس، یومیہ اجرت پر کمانے والوں کے ساتھ ساتھ نئے وینچرز، کپڑوں کے برانڈز بھی شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

یہاں تک کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مالی بحران کے باعث کئی کاروبار اور برانڈز بند ہوگئے ہیں جن میں ایک فیشن برانڈ 'دامن' بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر دامن کی کریٹیو ڈائریکٹر ملیحہ چوہدری نے یہ اعلان کیا کہ یہ سال ختم ہونے کے ساتھ دامن برانڈ کے اسٹورز بھی بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے کسٹمرز کی جانب سے دی جانے والی محبت اور تعریف کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ملیحہ چوہدری نے پوسٹ میں لکھا کہ میں آج انتہائی دکھ کے ساتھ آپ کو یہ بتارہی ہوں کہ برانڈ 31 دسمبر 2020 کو بند ہوجائے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ کووڈ-19 نے ممالک، خاندانوں اور کاروبار کو یکساں طور پر تباہ کیا ہے اور بدقسمتی سے دامن بھی ان میں شامل ہے۔

مزید کہا گیا کہ سالوں تک محبت اور تعریف کا شکریہ، اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں کسی موقع پر کسی نئے انداز میں آپ کو دیکھیں۔

دامن کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہماری کلیئرنس سیل آج (22 دسمبر ) سے شروع ہورہی ہے اور آخری دن تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024