• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

شیخ رشید میرے بھائیوں کی طرح ہیں، حریم شاہ

شائع December 22, 2020
حریم شاہ کے مطابق وزیر داخلہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں — فائل فوٹو: فیس بک
حریم شاہ کے مطابق وزیر داخلہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

سیاستدانوں، شوبز و معروف شخصیات کے ساتھ اپنی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی اسٹار حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو مشورہ دیا ہے کہ اب انہیں شادی کر لینی چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ایک تعمیراتی ادارے کے ساتھ مل کر کراچی کے شہریوں کے لیے گھروں کی تعمیر کا سستا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جہاں انہوں نے تعمیراتی منصوبے پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی جانب سے غریب عوام کو روزگار فراہم کرنے اور سستے گھروں کی فراہمی جیسے وعدے مکمل نہ کرنے جیسے معاملات پر بھی بات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹک ٹاک اسٹار نے پریس کانفرنس کے دوران سیاستدانوں سمیت دیگر اہم شخصیات کی ویڈیوز وائرل ہونے پر بھی مختصر بات کی اور کہا کہ کسی کی ویڈیوز وائرل ہونا یا نہ ہونا ہر کسی کا اپنا ذاتی مسئلہ ہے، ہمیں ایسے معاملات پر پردہ ڈالنا چاہیے۔

اسی حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اگر ان کی ذاتی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہیں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے سامنے شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ اب انہیں شادی کر لینی چاہیے۔

شیخ رشید کو شادی کے مشورے دینے پر حال قہقہوں سے گونج اٹھا اور خود بھی حریم شاہ ہنس پڑیں۔

بعد ازاں صحافیوں نے ان سے سوال کیے کہ اگر شیخ رشید انہیں شادی کی پیش کریں تو کیا ہوگا؟ جس پر حریم شاہ نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ ان کے بھائیوں کی طرح ہیں۔

شیخ رشید کو بھائیوں کی طرح قرار دینے کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر ہنس پڑیں اور ساتھ ہی اپنی شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

حریم شاہ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ جب بھی شادی کریں گی، سب کو بتائیں گی کہ وہ کس سے کر رہی ہیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ماضی میں شیخ رشید اور حریم شاہ کی فون پر گفتگو کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر ٹک ٹاک اسٹار نے وضاحت کی تھی کہ مذکورہ ویڈیو ان کی ایک دوست نے لیک کی تھیں۔

حریم شاہ نے اس وقت ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سما ٹی وی کے میزبان ندیم ملک کو دیے گئے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید اور ان کی ویڈیو کال کی ویڈیو لیک کرنے والی ان کی دوست نے شیخ رشید سے نکاح کر رکھا تھا۔

تاہم انہوں نے مذکورہ لڑکی کا نام نہیں بتایا تھا اور میزبان کی جانب سے زور ڈالنے پر حریم شاہ نے بتایا تھا کہ وہ بیرون ملک ہیں اور وہاں کے قانون کے مطابق اس لڑکی کا نام نہیں لے سکتیں، جنہوں نے شیخ رشید سے نکاح کر رکھا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حریم شاہ کے ایسے دعوؤں کو شیخ رشید نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

علاوہ ازیں حریم شاہ کی وزارت داخلہ کے دفتر میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھیں، جب کہ ان کی دیگر شخصیات کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بناکر انہیں لیک کرنے کے بعد ہی حریم شاہ کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

حریم شاہ اور ان کی ساتھی ٹک ٹاکر صندل خٹک کی ویڈیوز ٹی وی میزبان مبشر لقمان کے ہیلی کاپٹر پر بھی وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں ٹی وی میزبان نے ماڈلز پر چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024