• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا میں ’کے پاپ‘ کی دھوم کے بعد پیش ہے ’ٹی پاپ‘

شائع December 22, 2020
تھائی لڑکیوں کے میوزیکل بینڈ کو لیرا کا نام دیا گیا ہے — فائل فوٹو: فیس بک
تھائی لڑکیوں کے میوزیکل بینڈ کو لیرا کا نام دیا گیا ہے — فائل فوٹو: فیس بک

دنیا بھر میں جنوبی کورین پاپ میوزیکل بینڈز جنہیں عام طور پر ’کے پاپ‘ کہا جاتا ہے، ان کی مقبولیت کے بعد اب جلد ہی دنیا تھائی لینڈ پاپ میوزیکل بینڈز یعنی ’ٹی پاپ‘ کی پرفارمنس سے بھی محظوظ ہوگی۔

جی ہاں، دنیا کی بڑی میوزیکل پروڈکشن کمپنیوں میں شمار ہونے والی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی یونیورسل میوزک گروپ (یو ایم جی) کے تعاون سے جلد ہی تھائی لینڈ کی جواں سالہ 6 لڑکیوں کا میوزیکل بینڈ گروپ دنیا میں جلوے بکھیرتا دکھائی دے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یو ایم جی نے تھائی لینڈ کی فرم انڈیپینڈنٹ آرٹسٹ مینیجمنٹ (آئی اے ایم) کے اشتراک سے 6 نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ایک نئے ’ٹی پاپ‘ میوزیکل بینڈ کی تشکیل دی ہے۔

مذکورہ بینڈ کو ’لیرا‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں تمام 6 ہی ارکان لڑکیاں ہیں، جن کا تعلق تھائی لینڈ سے ہی ہے اور وہ پہلے ہی میوزک کی فیلڈ میں موجود تھیں۔

بینڈ کی تمام 6 ہی ارکان کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور وہ ’لیرا‘ بینڈ کی تشکیل سے قبل لڑکیوں کے میوزیکل گروپ ’بی این کے 48‘ کا حصہ تھیں۔

’بی این کے 48‘ نامی میوزیکل گروپ میں کم از کم 80 لڑکیاں شامل ہیں اور اسی طرز کے میوزیکل گروپ دیگر ایشیائی ممالک خاص طور پر کوریا، جاپان، چین، سنگاپور، انڈونیشیا و فلپائن میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے پا پ 'بی ٹی ایس ہماری محبت' : پاکستان میں اس قدر مقبول کیوں؟

امریکی میوزیکل کمپنی و تھائی لینڈ کی فرم نے ’بی این کے 48‘ کی 80 لڑکیوں کے اوڈیشن لینے کے بعد 6 لڑکیوں کو نئے میوزیکل بینڈ کے لیے منتخب کیا اور انہیں کئی ماہ تک آن لائن تربیت دی گئی۔

گروپ میں شامل لڑکیوں کی عمریں 18 سے 22 سال تک ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
گروپ میں شامل لڑکیوں کی عمریں 18 سے 22 سال تک ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

’لیرا‘ کو رواں برس کے آغاز میں ہی تشکیل دیا گیا تھا اور کورونا کی وبا کے باعث ان بینڈ کی تمام ارکان کی آن لائن تربیت کی گئی اور انہوں نے مغربی انداز میں گلوکاری سیکھنے سمیت ڈانس پرفارمنس بھی سیکھی۔

اب ’لیرا‘ میوزیکل بینڈ کی تمام ارکان دنیا کے سامنے پرفارمنس کرنے کو تیار ہیں اور اس میوزیکل بینڈ نے پہلی یوٹیوب چینل پر اپنے کچھ گانے ریلیز کردیے ہیں، جن کی کافی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ تھائی لینڈ کی نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ’لیرا‘ نامی ’ٹی بینڈ‘ کوریا پاپ میوزک بینڈز (کے پاپ) کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

اس وقت (کے پاپ) بینڈ (بی ٹی ایس) کے دنیا بھر میں چرچے ہیں جو 7 لڑکوں پر مشتمل میوزیکل بینڈ ہیں۔

(بی ٹی ایس) نامی (کے پاپ) بینڈ کو 2010 میں تشکیل دیا گیا تھا اور اس بینڈ کے ارکان نے بھی 3 سال تک تربیت لینے کے بعد 2013 میں میوزک فیلڈ مین انٹری دی تھی اور اس وقت اس کا شمار دنیا کے سب سے معروف بینڈز میں ہوتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جنوبی کوریا میں بی ٹی ایس کے علاوہ بھی دیگر (کے پاپ) بینڈز ہیں اور وہاں بھی لڑکیوں پر مشتمل بینڈز بھی ہیں۔

(کے پاپ) بینڈز کو گزشتہ دو دہائیوں میں دنیا بھر میں کافی شہرت ملی ہے، اس سے قبل دنیا میں زیادہ تر امریکی و برطانوی لڑکیوں کے میوزیکل بینڈز کے چرچے ہوتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024