• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تلور کے شکار کیلئے اماراتی شاہی خاندان کے وفد کی پاکستان آمد

شائع December 21, 2020
تلور کے شکار کے لیے 11 رکنی وفد چاغی پہنچا — فائل فوٹو: اے ایف پی
تلور کے شکار کے لیے 11 رکنی وفد چاغی پہنچا — فائل فوٹو: اے ایف پی

چاغی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شاہی خاندان کے 11 افراد تلور کے شکار کے لیے ضلع چاغی پہنچ گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عرب ملک سے تعلق رکھنے والے شاہی شکاری شیخ سلطان بن تہنون بن محمد النہیان کی قیادت میں خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی نے شاہی وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے شکاری پہلی مرتبہ چاغی آئے ہیں کیونکہ اس سے قبل انہیں شکار کے لیے نوکنڈی، تفتان اور سندیک کے علاقے دیے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں: تلور کے شکار کے لیے قطری شاہی خاندان کو خصوصی اجازت نامے جاری

ایئرپورٹ پہنچنے پر سول اور عسکری حکام بھی شاہی شکاریوں سے ملے جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں بذریعہ سڑک کچھ ناور کے علاقے میں ان کے کیمپ لے جایا گیا۔

شاہی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پہنچا—فوٹو: ڈان
شاہی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پہنچا—فوٹو: ڈان

اماراتی وفد میں شیخ سلطان بن تہنون النہیان، عارف محمد، محمد اسمٰعیل، محمد متر عبید دالموک، محمد سعید شووین، عید جوآن محمد الشمسی، راشد نائل رشید، عبداللہ عودھ سعید، عبدالستار، علی مصیبح مسہار، سعید عبدللہ احمد اور تنویر ضیا ڈار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفد جس کے پاس شکار کے لیے سامان اور شاہین ہیں وہ ایک ہفتے کے لیے اس علاقے میں رکے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کے اہلخانہ کے 14 دیگر افراد کو 21-2020 کے شکار کے موسم میں بین الاقوامی سطح پر محفوظ پرندے تلور کا شکار کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے تھے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکمران خاندان کے دیگر 2 اراکین کو سال 21-2020 کے شکار سیزن میں تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کیا تھا

یہ بھی پڑھیں: صحرائے چولستان میں خلیجی ملک سے لائے گئے 1700 تلور چھوڑ دیے گئے

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ابو ظبی کی ایگزیکٹو کونسل کے ایک رکن اور شاہی خاندان کے ممبر شیخ سلطان بن تہنون النہیان کی سربراہی میں ایک وفد شکار کے لیے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر پہنچا تھا۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والے شاہی مہمانوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

میرپورخاص ایڈیشنل کمشنر نے 8 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کو خط لکھا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ علاقے میں شاہی مہمانوں کے قیام کے دوران ان کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور مکمل پروٹوکول کو یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024