• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کریتی سنن 10 دن میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

شائع December 21, 2020
کریتی سنن میں 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کریتی سنن میں 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

‘لکا چھپی'، 'رابطہ'، 'ہیرو پنتی'، 'پتی، پتنی اور وہ‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 30 سالہ کریتی سنن کورونا کو محض 10 دن میں شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

کریتی سنن میں رواں ماہ 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مرض میں مبتلا ہونے سے متعلق مداحوں کو باخبر کیا تھا۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی میں خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ کریتی سنن بھی کورونا کا شکار

خود میں کورونا کی تشخیص کے بعد کریتی سنن نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان میں کوئی بھی سنگین علامات نہیں ہیں اور انہوں نے حکومت کی ہدایات اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرنے کے محض 10 دن بعد 19 دسمبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کریتی سنن نے 19 دسمبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے پر انہوں نے ممبئی کی مقامی انتظامیہ اور اپنے ڈاکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی دعائیں کرنے پر انہوں نے مداحوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ نیتو کپور ایک ہفتے میں ہی کورونا سے صحت یاب

کریتی سنن سے قبل اداکار ورون دھون، اداکارہ نیتو کپور اور فلم ساز راج مہتا بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تینوں شوبز شخصیات کریتی سنن سے کچھ دن قبل ہی کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں تاہم اب تینوں صحت یاب ہوچکی ہیں۔

سب سے پہلے 62 سالہ نیتو کپور کورونا سے محض ایک ہفتے میں صحت یاب ہوگئی تھیں جب کہ کریتی سنن جیسی نوجوان اداکارہ کو بھی مرض سے صحت یاب ہونے میں 10 دن لگے۔

کریتی سنن 19 دسمبر کو کورونا سے صحت یاب ہوئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کریتی سنن 19 دسمبر کو کورونا سے صحت یاب ہوئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مذکورہ شوبز شخصیات سے قبل بھی امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشک بچن اداکارہ ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، اداکارہ سارا خان سمیت دیگر شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں تاہم تمام شخصیات 3 سے 4 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئیں۔

بھارت کورونا کے حوالے سے دوسرا بڑا متاثر ملک ہے اور وہاں امریکا کے بعد سب سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے باعث بھارت میں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی متاثر ہے جب کہ سینما تھیٹرز بھی کافی عرصے سے بند ہیں، تاہم اب جزوی طور پر سینما کھولے گئے ہیں اور شوٹنگز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024