• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اردو فلکس کی پہلی ویب سیریز کی جھلک جاری

شائع December 20, 2020
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی اوریجنل سیریز ' دلہن اور ایک رات '  میں اداکارہ علیزے شاہ دکھائی دیں گی— اسکرین شاٹ
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی اوریجنل سیریز ' دلہن اور ایک رات ' میں اداکارہ علیزے شاہ دکھائی دیں گی— اسکرین شاٹ

آئندہ سال جنوری 2021 میں ممکنہ طور پر لانچ ہونے والے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم 'اردو فلکس' نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی جھلک جاری کردی۔

چند روز قبل اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 'اردو فلکس' آئندہ سال جنوری میں لانچ ہونے کا امکان

مزید کہا گیا تھا کہ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اور اب اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے اوریجنل سیریز 'دلہن اور 1 رات' کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس حوالے سے اردو فلکس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اردو فلکس کی اوریجنل سیریز ' دلہن اور ایک رات ' کا پوسٹر پیش کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے قبل نجی ادارہ اسٹریمنگ سائٹ 'اردو فلکس' متعارف کرانے کو تیار

اردو فلکس کی اس سیریز میں اداکارہ علیزے شاہ موجود ہیں جس کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں۔

اس ویب سیریز ' کی کہانی منصور سید نے لکھی ہے اور اسے ایلے 14 فلمز کی جانب سے اردو فلکس پر پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ کسی کردار کے لیے شوٹ کروارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں ویب سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024