• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نئی ایس یو وی گاڑی پروٹون ایکس 70 پاکستان میں متعارف

شائع December 19, 2020
— فوٹو بشکریہ پاک وہیلز ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ پاک وہیلز ڈاٹ کام

نئی ایس یو وی گاڑی پروٹون ایکس 70 پاکستان میں متعارف کرادی گئی ہے۔

18 دسمبر کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران کو اس گاڑی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا، جس کی اولین جھلک کمپنی نے 10 دسمبر کو پپیش کرتے ہوئے متعدد فیچرز کے بارے میں بتایا تھا۔

یہ گاڑی 2 مختلف ورژنز میں متعارف کرائی گئی ہے، ایک آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) اور دوسرا فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) ہے۔

یہ گاڑی 1500 سی سی ٹربوج چارجڈ انجن سے لیس ہے جو 177 ہارس پاور اور 255 این ایم ٹارک فراہم کرتا ہے۔

اس کے اے ڈبلیو ڈی ورژن میں وائس کمانڈ، ایکٹیو آل وہیل ڈرائیو سسٹم، ایل ای ڈی ہیڈلیمپس ڈی آر ایل ایس کے ساتھ، 360 ڈگری کیمرا، ڈرائیو پاور سیٹ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے فیچرز قابل ذکر ہیں۔

ایف ڈبلیو ڈی ورژن میں اے ڈبلیو ڈی کے فیچرز کے ساتھ چند اضافی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں، جن میں ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹم، فرنٹ پسنجر پاور سیٹس اور پینورامک سن روف قابل ذکر ہیں۔

الحاج گروپ کی یہ گاڑی ملائیشین کمپنی پروٹون کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، جس کے درآمد شدہ کے ساتھ مقامی طور پر اسمبل ماڈل صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

یہ ایس یو وی ہونڈائی ٹسکن، کیا اسپورٹیج اور دیگر کو ٹکر دے گی۔

دونوں ورژنز میں 7 اسیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک گیئر باکس دیا گیا ہے۔

گاڑی کے اندر ایک 8 انچ کا ٹچ انفوٹینمنٹ سٹم موجود ہے جسس میں سم سلاٹ اور وائی فائی کنکٹویٹی جیسے آپشنز ہوں گے۔

اسی طرح 9 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم بھی گاڑی کا حصہ ہے۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے 6 ایئربیگز، این 95 ریٹڈ ایئر پیوریفائر سسٹم، اے بی سی، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، بریک اسسٹ اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

اس وقت گاڑی کا امپورٹ شدہ ماڈل صارفین خریدسکیں گے مگر 2021 کی پہلی ششماہی میں مقامی طور پر اسمبل ماڈلز بھی دستیاب ہوں گے۔

اس گاڑی کا اے ڈبلیو ڈی ماڈل 48 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ ایف ڈبلیو ڈی ماڈل 53 لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا، یہ دونوں امورٹ شدہ ماڈلز ہوں گے۔

مقامی طور پر اسمبل ہونے پر اے ڈبلیو ڈی ماڈل 46 لاکھ 90 ہزار اور ایف ڈبلیو ڈی 49 لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024