پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 179 نئے کیسز، 86 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 75 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 179 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 86 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ مزید 4 ہزار 649 مریض صحتیاب ہوگئے۔
یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی جس میں سے 4 لاکھ 4 ہزار 501 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 9 ہزار 250 کا انتقال ہوا ہے جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 922 ہے۔
اگر اس وائرس کی بات کریں تو چین میں گزشتہ برس دسمبر سے شروع ہونے والی اس وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو پاکستان میں رپورٹ ہوا تھا۔
جس کے بعد ابتدائی ایک مہینے تک اس وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی نہیں دیکھی گئی تھی تاہم اپریل سے جون تک اس وائرس میں تیزی آئی اور جون کے مہینے میں یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے تجاوز کرگئیں۔
تاہم پھر جولائی کے آخر میں اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور صورتحال کافی حد تک معمول کے مطابق ہوگئی تھی۔
جس کے بعد ستمبر کے وسط میں ایک مرتبہ پھر کیسز میں کچھ اضافہ شروع ہوا جو اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت اختیار کرگیا اور اب دسمبر میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔
یومیہ اعداد و شمار کو دیکھیں تو 19 دسمبر کو مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
سندھ
صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 903 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس عالمی وبا کے باعث ایک روز میں 32 اموات ہوئیں اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 302 تک پہنچ گئی۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 584 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 706 ہوگئی۔
صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 36 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 558 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 427 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 54 ہزار 448 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 10 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 521 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 880 ہوگئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں 2 فرد کا اضافہ ہوا اور یوں مجموعی اموات کی تعداد 179 تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 205 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 905 تک جا پہنچی۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 388 ہوگئیں۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 44 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 937 ہوگئی۔
آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 مریض زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 814 ہوگئی۔
مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 99 پر برقرار ہے۔
صحتیاب افراد
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 649 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 501 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 454673
صحتیاب: 404501
اموات: 9250
فعال کیسز: 40922
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 983 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 706 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 54 ہزار 448 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 880 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 35 ہزار 905 ، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:
سندھ: 3302
پنجاب:3558
خیبرپختونخوا: 1521
بلوچستان: 179
اسلام آباد: 388
آزاد کشمیر: 203
گلگت بلتستان:99