• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

حنا خواجہ بیات کا بھانجی کی شادی پر 'ڈولا رے' پر رقص

شائع December 19, 2020
اداکارہ نے بھارتی گانے پر رقص کیا—فوٹو: حنا خواجہ
اداکارہ نے بھارتی گانے پر رقص کیا—فوٹو: حنا خواجہ

'شہر ذات، متاع جان ہے تو، زندگی گلزار ہے،اڑان، بشر مومن، صنم، اور کتنی گرہنیں باقی ہیں' جیسے ڈراموں کی اداکارہ حنا خواجہ بیات یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے بھانجی کی شادی پر کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے 18 دسمبر کو انسٹاگرام پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں معروف بھارتی گانے 'ڈولا رے' پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاندار طریقے سے ڈانس کرنے پر مداحوں نے حنا خواجہ بیات کی تعریفیں کیں جب کہ ان کی بھانجی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے لیے سب سے خوبصورت لمحات ہیں، کیوں کہ ایک بیٹی کی شادی ہو رہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ساتھ ہی انہوں نے اپنی بھانجی کے لیے صحت، دولت اور مستقبل کے اچھے ہونے کی دعائیں بھی کیں۔

حنا خواجہ بیات نے ویڈیو کو نتاشا کمال، نازش راشد اور کومل کو بھی ٹیگ کیا۔

رپورٹس ہیں کہ انہوں نے فیشن ڈیزائنر نتاشا کمال کی شادی میں رقص کیا، جو ان کی بھانجی ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے گزشتہ برس اکتوبر میں ثمینہ پیرزادہ کے انٹرویو میں بتایا تھا کہ نتاشا ان کی بہن کی بیٹی ہیں اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی انٹرویو میں حنا خواجہ بیات نے بتایا تھا کہ انہیں نوجوانی میں ہی ڈانس کرنا پسند تھا اور ایک طرح سے رقص ان کی پہلی محبت ہے۔

انہوں نے اسی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی شوہر راجر داؤد بیات سے محبت بھی ایک دوست کی شادی میں ڈانس کرنے کے دوران ہوئی تھی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر راجر نے ایک دوست کی مہندی میں ایک ساتھ ڈانس کیا تھا، جہاں ان کے درمیان ابتدائی طور پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت اور پھر رشتے میں تبدیل ہوگئی۔

حنا خواجہ کے مطابق راجر نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی تھی اور ان کی شادی کو 28 سال گزر چکے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ شادی کی رات گزرنے کے بعد اگلے ہی دن ان کے اور شوہر کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا اور آج تک ان کے درمیان لڑائی ہوتی رہتی ہے، تاہم جلد ہی وہ ایک دوسرے کو منا لیتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024