• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منڈی بہاالدین: ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار، فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

شائع December 18, 2020
ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے گارڈ کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی—تصویر: ظہیر سیال
ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے گارڈ کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی—تصویر: ظہیر سیال

منڈی بہاالدین میں ایک بینک کے باہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں 2 مسلح ڈاکو ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی لے کر فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) سید علی رضا نے کہا کہ واقعہ بینک کے باہر گلی میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈز دوسرے بینک میں نقدی منتقل کرنے کے لیے رقم کا تھیلا لے کر باہر نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی بینک سے فاصلے پر کھڑی تھی جس تک رقم لے جانے کے لیے گارڈز کو گلی سے گزرنا پڑا جہاں ڈاکوؤں نے موقع پا کر فائرنگ کردی اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ساڑھے چار کروڑ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے گارڈ کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا گارڈ عارف شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر سیکیورٹی عملہ الرٹ ہوتا یا گاڑی بینک کے باہر ہوتی تو اس واقعے سے بچا جاسکتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے پیش آیا، علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کا 'گینگ ریپ

چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیورات کی دکان پر تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔

واردات سے متعلق درج مقدمے کے مطابق تین مسلح افراد دوکان پر آئے اور سونا پسند کرتے کرتے اچانک بندوق دکھا کر 350 سے 400 تولہ سونا اور 40 لاکھ لاکھ روپے نقد لوٹ کرلے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024