• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب و بحرین میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

شائع December 18, 2020
بحرین میں بھی 17 دسمبر کو ویکسین کا استعمال شروع ہوا—فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی
بحرین میں بھی 17 دسمبر کو ویکسین کا استعمال شروع ہوا—فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی

مشرق وسطی کے ممالک سعودی عرب اور بحرین نے کورونا ویکسین کو عام افراد کو لگانا شروع کردیا، دونوں ممالک اسلامی دنیا کے پہلے ممالک بن گئے، جہاں ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔

سعودی عرب رواں ماہ 10 دسمبر کو پہلا اسلامی ملک بنا تھا، جس نے امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

اسی طرح بحرین نے بھی رواں ماہ 12 دسمبر کو چین کی کمپنی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ سعودی عرب کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا اسلامی ملک

بحرین بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد دوسرا ملک بنا تھا، جس نے چین کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

تاہم اب بحرین اور سعودی عرب میں کورونا ویکسین شروع کردی گئی جب کہ یو اے ای میں پہلے ہی کورونا ویکسین شروع کی جا چکی ہے۔

سعودی عرب میں بھی 17 دسمبر سے ویکسینیشن کا آغاز ہوا—فوٹو: رائٹرز
سعودی عرب میں بھی 17 دسمبر سے ویکسینیشن کا آغاز ہوا—فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی پہلی ویکسین 17 دسمبر کو جن چند افراد کو لگائی گئی، ان میں مملکت کے وزیر صحت بھی شامل تھے۔

سعودی عرب کو 16 دسمبر کو جرمن و امریکی کمپنی کی جانب سے ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی، جس کے بعد 17 دسمبر کو ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا۔

ویکسین کے لیے حکومت نے سعودی عرب بھر میں خصوصی سینٹرز بنائے ہیں اور صرف ریاض کی ریاست میں ہی 550 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں تمام افراد کو مفت کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طور پر کورونا سے تحفظ کے لیے کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔

سعودی عرب میں شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے—فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے—فوٹو: اے ایف پی

تاہم ساتھ ہی عمر رسیدہ افراد سمیت دیگر افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

سعودی عرب کی طرح خلیجی ملک بحرین میں بھی 17 دسمبر کو ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا اور وہاں پر چین کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ویکسنیشن کے پہلے ہی دن ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی کافی تعداد سینٹرز پر دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: بحرین، چین کی کورونا ویکسین کو منظور کرنے والا پہلا ممالک

بحرین میں بھی تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طو پر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد سمیت عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

بحرین کے فرمانروا کو 16 دسمبر کو ویکسین لگائی گئی تھی—فائل فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی
بحرین کے فرمانروا کو 16 دسمبر کو ویکسین لگائی گئی تھی—فائل فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی

تاہم سینٹرز پر پہلے سے ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والے افراد کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

بحرین میں ویکسینیشن کا آغاز کرنے سے ایک دن قبل ہی 16 دسمبر کو بحرین کے فرمانروا شاہ حماد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔

بحرین اور سعودی عرب سے قبل ہی متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں 12 دسمبر کو ہی چین کی ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا تھا۔

یو اے ای نے بھی 10 دسمبر کو چین کی ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔

علاوہ ازیں کویت اور اردن نے بھی جرمن و امریکی کمپنی کی ویکسین لگانے کی منظوری دے رکھی ہے، تاہم تاحال وہاں پر ویکسینیشن کا آغاز نہیں ہوا۔

بحرین میں بھی تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے—فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی
بحرین میں بھی تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے—فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024