• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پیر سوہاوا میں ریسٹورنٹ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، سی ڈی اے

شائع December 18, 2020
ماضی میں پہاڑوں میں تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سی ڈی اے چیئرمین - اے پی پی:فائل فوٹو
ماضی میں پہاڑوں میں تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سی ڈی اے چیئرمین - اے پی پی:فائل فوٹو

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ماضی میں مارگلہ پہاڑیوں میں ریسٹورنٹ کے لیے مقامات کی الاٹمنٹ میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد جنہوں نے تحقیقات کا حکم دیا تھا، نے ڈان کو بتایا کہ ماضی میں جن لوگوں نے تعمیرات کی اجازت دی تھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی ڈی اے کے پہاڑوں میں نئے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ قائم کرنے کے ارادے پر حالیہ رپورٹس پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: دارالحکومت اسلام آباد میں نئے سیاحتی مقام کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ 'دراصل یہ الجھن (پیرسوہاوا کو نیا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ہوٹلز کے قیام کے لیے سی ڈی اے کا منصوبہ) سی ڈی اے کی ایک پریس ریلیز کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی جس کی وضاحت کی جاسکتی ہے، سی ڈی اے کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں کیونکہ مارگلہ محفوظ پہاڑیاں ہیں'۔

سی ڈی اے چیئرمین نے واضح کیا کہ ماضی میں پہاڑوں میں تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے پہلے ہی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، شہری ایجنسی نے مارگلہ پہاڑیوں کے آس پاس کے پارکس اور سبز علاقوں کو بحال کردیا ہے اور مالپور میں پہلا فاریسٹ پارک بنانے کی منظوری دے دی ہے'۔

گزشتہ ماہ سی ڈی اے کی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی) نے 350 ایکڑ پر پہلا فاریسٹ پارک قائم کرنے کے لیے 11 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے پی سی 1 کو منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیر سوہاوا کے دلفریب مناظر

انہوں نے کہا کہ شہری ایجنسی نے مونال اور لامونٹانا ریسٹورنٹس کے خلاف بھی مختلف خلاف ورزیوں کے الزام میں کارروائی کی ہے۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب سی ڈی اے کے چیئرمین اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے دامن کوہ کا حال ہی میں دورہ کیا تھا۔

ان کے دورے کے بعد سی ڈی اے کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سی ڈی اے پیر سوہاوا میں ایک نیا سیاحتی مقام قائم کرنے جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024