ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی زخمی
اسلام آباد: جمعرات کے روز پاکستانی فوجی ذرائع نے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کا الزام لگایا ہے جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔
یہ واقعہ پیر کی رات پانچ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رونما ہوا ہے اور اس کا الزام ہندوستان نے پاکستانی افواج پر لگاتے ہوئے اسے ایل او سی پر دس سالہ سیزفائر کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
پاکستانی آفیشلز کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے انڈین افواج کی طرف سے ایک سیکٹر پر فائرنگ کی گئ جس میں ایک شہری ' شدید' زخمی ہوا جسے ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کا نام کاکا سنا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو ہندوستانی وزیرِ دفاع نے کہا تھا کہ پیر کو ہونے والے حملے میں خصوصی پاکستانی افواج ملوث تھی اور انہوں نے سخت فوجی کارروائی کا عندیہ بھی دیا تھا۔
' اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ پاکستانی آرمی کی خاص افواج اس حملے میں ملوث تھی،' اے کے اینٹونی نے پارلیمنٹ کو بتایا۔
منگل کے روز پاکستانی دفترِ خارجہ نے واقعے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو ' بے بنیاد اور لغو' قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیزفائر سے اخترام کرتے ہوئے ہندوستان سے امن مذاکرات دوبارہ اورجلد شروع کرنے کا خواہشمند ہے۔
واضح رہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات کے بعد پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف اور ہندوستانی وزیرِ اعطم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات اور پاک و ہند تعلقات بہتر ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔












لائیو ٹی وی