• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سیرین ایئر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پروازیں چلانے کی اجازت

شائع December 18, 2020
نجی ایئرلائن جنوری 2021 میں جدہ، ریاض، دبئی اور شارجہ کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی— فائل فوٹو: ڈان
نجی ایئرلائن جنوری 2021 میں جدہ، ریاض، دبئی اور شارجہ کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی— فائل فوٹو: ڈان

راولپنڈی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نجی ایئر لائن سیرین ایئر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ اجازت وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے سیرین ایئر کو دی۔

مزید پڑھیں: سیرین ایئرلائن کی اندرون ملک پروازیں شروع

نجی ایئرلائن جنوری 2021 میں جدہ، ریاض، دبئی اور شارجہ کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔

یہ ایئر لائن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی فلائٹ چلانے کے لیے نئی ایربس اے 330 اور بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو جدہ اور ریاض کے لیے اپنی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

سیرین ایئر نے چین اور برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت بھی طلب کی اور اس درخواست پر کارروائی جاری ہے۔

ایئر لائن نے مقامی سطح پر آپریشن 4 سال قبل شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سیرین ایئر کا طیارہ گاڑی ٹکرانے سے متاثر

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ہوائی نقل و حمل اور معاشی ضوابط نے بین الاقوامی پروازوں کو چلانے کے لیے سیرین ایئر کو اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 'متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے سیرین ایئر کا عہدہ متعلقہ ایروناٹیکل حکام نے قبول کیا ہے، سیرین متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے اور اب تک بین الاقوامی کارروائیوں کے آغاز کے لیے اپنا آپریشنل منصوبہ پیش کرنا چاہیں گے۔

ایئر ٹرانسپورٹ کی فلائٹ مینجمنٹ کے ذریعے مناسب وقت پر باقاعدہ پرواز کا شیڈول پیش کیا جائے جب سیرین ایئر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہو۔

سیرین ایئر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ جدہ اور ریاض میں ایئر لائن کے دفاتر پہلے ہی قائم ہوچکے ہیں اور جلد ہی دبئی اور شارجہ میں دفاتر قائم کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پائلٹس کے مشکوک لائسنس: سول ایوی ایشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کے سبب بین الاقوامی پروازوں کو چلانے کے عمل میں تاخیر ہوئی تھی لیکن اس کا آغاز جنوری 2021 میں کیا جائے گا۔

دریں اثنا سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر کووڈ-19 ایس او پیز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے منظور شدہ سلاٹس کی پیروی کے سلسلے میں اپنے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا ہے۔

تمام شیڈول لینڈنگ ایئر لائنز کو ہدایت نامے میں سول ایوی ایشن کے ہوائی نقل و حمل کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر یہ اطلاع دی گئی کہ ایئر لائنز ایئر سول ایوی ایشن کے ایئر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے حتمی منظور شدہ سلاٹ پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں، یہ نہ صرف بھیڑ کا باعث ہے بلکہ کووڈ-19 ایس او پیز کے موثر نفاذ میں بھی رکاوٹ ہے۔

سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو ہدایت کی کہ وہ منظور شدہ سلاٹوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائے اور سلاٹ وقت میں پلس / مائنس 15 منٹ کی تبدیلی کی صورت میں ، ہوائی اڈے کے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ پہلے سے ہم آہنگی کی جانی چاہیے ، بصورت دیگر ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024