• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر سے ملاقات

شائع December 17, 2020
شیخ محمد بن راشد اور شاہ محمود قریشی نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا—فوٹو: دفترخارجہ
شیخ محمد بن راشد اور شاہ محمود قریشی نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا—فوٹو: دفترخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمان روا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ نے شیخ محمد بن راشد کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے بھی اس کا خیر مقدم کرلیا۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے، باہمی تجارت کو وسعت دینے، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ دینے کے لیے امکانات پر گفتگو کی۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود سے متعلق امور پر بھی بات کی۔

وزیرخارجہ نے شیخ محمد بن راشد المکتوم سے درخواست کی کہ متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے پر زور دیں۔

دبئی ایکسپو 2020 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کی شمولیت کو ممکن بنانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

دفترخارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے ملاقات میں ویزوں کے اجرا کا معاملہ اٹھا دیا

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارت خانے کے سنیئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ اپنے 2 روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جہاں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے ملاقاتیں اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024