• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کورونا وائرس سے متاثر

شائع December 17, 2020
فرانسیسی صدر نے پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ٹیسٹ کروالیا تھا—فائل فوٹو: اے پی
فرانسیسی صدر نے پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ٹیسٹ کروالیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

فراسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کی تشخیص ہوگئی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 'فرانسیسی صدر نے پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ٹیسٹ کروالیا تھا'۔

تاہم تفصیلی بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ فرانسیسی صدر کس قسم کی علامات کا سامنا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بھی کورونا کا شکار

بیان میں کہا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قومی ہیلتھ ریگولیشنز کے مطابق اپنے آپ کو 7 روز تک آئیسولیٹ کرلیں گے تاہم اس دوران اپنا کام اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ایک صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے تمام متوقع دورے منسوخ کردیے ہیں جس میں 22 دسمبر کو ان کا لبنان کا دورہ بھی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں وائرس کہاں سے لگا، خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے 10 اور 11 دسمبر کو یورپیئن کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

دوسری جانب فرانس کے وزیراعظم جین کیسٹیکس نے بھی گزشتہ چند روز میں ایمانوئیل میکرون کے رابطے میں آنے کے باعث خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔

خیال رہے کہ فرانس نے رواں ہفتے کے آغاز میں ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے لڑنے کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی کی تھی لیکن وہاں وائرس کی شرح اب بھی خطرناک ہے۔

ملک میں رات 8 بجے سے کرفیو نافذ ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے کے علاوہ تھیٹر اور سینما بھی بند ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں وبا کے آغاز سے اب تک 59 ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت بہتر لیکن خطرے سے باہر نہیں، ڈاکٹرز

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے رہنما نہیں اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وائرس کا شکار رہے چکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم رواں برس 27 مارچ کو اس وبا کا شکار بنے تھے اور حالت خاصی بگڑ جانے پر 3 روز آئی سی یو میں بھی رہے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اکتوبر میں اس وقت کورونا وبا کا شکار بنے جب امریکی صدارتی انتخابات کی مہم اپنے عروج پر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024